گوجرانوالہ میں سپیشل اکنامک زون اور ایکسپو سینٹر بنے گا‘ میاں اسلم اقبال

انڈسٹریل اسٹیٹس کی 100فی صد آباد کاری حکومت کی پالیسی ہے‘ وزیر صنعت و تجارت

منگل 1 دسمبر 2020 18:49

گوجرانوالہ میں سپیشل اکنامک زون اور ایکسپو سینٹر بنے گا‘ میاں اسلم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت محکمہ صنعت و تجارت کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں گوجرانوالہ کی انڈسٹریل اسٹیٹس کے ترقیاتی امور اور صنعت کاروں کے مسائل پر گفتگو ہوئی۔ایوان صنعت و تجارت گوجرانوالہ کے صدر عمر اشرف، سابق صدور، ظہور ملک، اخلاق بٹ، ایڈیشنل سیکرٹری صنعت و تجارت اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

صدر گوجرانوالہ چیمبر نے کہا کہ ہم حکومت کے شکر گزار ہیں کہ حکو مت نے کوویڈ19کے دوران صنعتکاروں کو ریلیف دیا،امید ہے کہ گوجرانوالہ کی انڈسٹریل اسٹیٹس کے تمام مسائل بھی جلد حل ہوں گے۔صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے انڈسٹریل اسٹیٹس کے تمام جائز مسائل کے حل کیلئے ایک ہفتے کے اندر لائحہ عمل بنانے کی ہدایت جاری کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹس کی 100فی صد آباد کاری حکومت کی پالیسی ہے،صنعتکار صنعتی یونٹس لگائیں،ہرممکن سہولیات دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صنعتکاری کے عمل کو تیز کرکے ہی روز گار کے نئے مواقع پیدا کئے جاسکتے ہیں۔لاہور سیالکوٹ موٹر وے اور لاہور ملتان موٹر وے پر مناسب جگہوں پر انڈسٹریل اسٹیٹس بنیں گی۔گوجرانوالہ میں سپیشل اکنامک زون اور ایکسپو سنٹر بھی بنے گا۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ حکومت صنعتکاروں کو ریلیف کی فراہمی کے لئے ہر ضروری اقدام کر رہی ہے،میں آئندہ ہفتے صنعتوں کیلئے پیکج کے ساتھ گوجرانوالہ کا دورہ کروں گا۔ایڈیشنل سیکرٹری صنعت و تجارت،چئیرمین بورڈ آف مینجمنٹ ایس آئی ای4گوجرانوالہ، اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :