کورونا وائر س کے بعد آن لائن ایجوکیشن ہی ہمارا مستقبل ہوگی،ڈاکٹر عمران انصاری

بدھ 2 دسمبر 2020 16:13

کورونا وائر س کے بعد آن لائن ایجوکیشن ہی ہمارا مستقبل ہوگی،ڈاکٹر عمران ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) امریکہ سے آئے ہوئے ممتاز سرجن ڈاکٹر عمران انصاری نے کہا ہے کہ کوویڈ 19وبائی بیماری کے بحران کے بعد آن لائن ایجوکیشن ہی ہمارا مستقبل ہوگی، اس لئے جو تعلیمی ادارے ٹیکنالوجی کا بہتر استعمال کرینگے وہ ہی مستقبل میں ان کی کامیابی کی ضمانت ہوسکے گی۔پاکستانی طلبہ کو یہ حقیقت سمجھ لینی چاہیے کہ اب ہماری دنیا ایک گلوبل ولیج کی شکل اختیار کرچکی ہے اس لئے اب انھیں ایک بہتر تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ تبدیل ہونے والے نئے رحجانات کو سمجھنے کی ضرورت ہوگی اور ان کو ملک و قوم کا نام روشن کرنے کے لئے سخت محنت سے کام لینا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محمدعلی جناح یونیورسٹی کراچی (ماجو) کے دورہ کے موقع پر یونیورسٹی کے ڈیجیٹل میڈیا اسٹوڈیو میں دئیے گئے ایک انٹرویو ریکارڈ کراتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ماجو کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے جبکہ یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبر بابر سلیم نے ان سے انٹرویو کیا۔ڈاکٹر عمران انصاری نے کہا کہ انھیں یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ کوویڈ 19وبائی بیماری کے بحران سے نمٹنے کے لئے ماجو کا انفرا اسٹرکچر بہت بہتر ہے، آن لائن ایجوکیشن یہاں کامیابی کے ساتھ جاری ہے ،اساتذہ کی بہتر ین تربیت کی گئی ہے اور ایس او پیز پر سختی کے ساتھ عمل کیا جارہا ہے جس سے یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ کے بہترین وژن کا اظہار ہوتاہے۔

انہوں نے کہا کہ ماجو میں کورونا وائیرس کی بنا پر عالمی سطح پر ہونے والی تباہی سے نمٹنے کے لئے جو اقدامات لئے گئے ہیں وہ امریکی یونیورسٹیوں میں کئے جانے والے اقدامات سے کسی بھی طور پر کم نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت ایک ڈاکٹر ہمارا مطمع نظر صرف انسانیت کی خدمت ہونی چاہیے اور ہمارے سامنے اس وقت ایک ہی سوال ہے کہ ہم لوگوں کو اس وائیرس سے کس طرح محفوظ رکھ سکتے ہیں انہوں نے ادویات ساز کمپنیوں پر زور دیا کہ کورنا وائیرس کی بیماری کے علاج کے لئے ادویات اور ویکسین کی تیاری اور فروخت کے سلسلے میں اس بات کا خیال رکھا جائے کہ ان کی قیمت عام آدمی کی قوت خرید سے باہر نہ ہوں کیونکہ اس وبائی بیماری کے بحران کی بنا پر دنیا بھر میں وسیع پیمانے پر معاشی تباہی پھیلی اور پسماندہ ممالک میں غربت کی شرح میں بے حد اضافہ ہوا ہے۔

ڈاکٹر عمران انصاری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اب بھی بڑی تعداد میں کورونا وائیرس کی تباہی کی اہمیت سے آگاہ نہیں ہیں جن کو اس کی میں اب بھی بے شمار اف19وبائی بیماری سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ نہیں ہیں جن کو اس سے باخبر کرنا بہت ضروری ہے۔