یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان کھیلوں کا معاہدہ طے پاگیا

صدر اورین ہیسن ، سی ای او روٹیم کمر 14 دسمبر کو دبئی جائیں گے:اسرائیلی فٹ بال فیڈریشن

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 3 دسمبر 2020 14:53

یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان کھیلوں کا معاہدہ طے پاگیا
مقبوضہ بیت المقدس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 دسمبر 2020ء ) اسرائیلی فٹ بال ایسوسی ایشن نے اماراتی فٹبال فیڈریشن کے ساتھ اس ماہ کے آخر میں معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے پر دستخط کرنے کے 3 ماہ بعد سامنے آیا ہے ۔ اسرائیلی فٹ بال فیڈریشن نے ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے اطلاع دی ہے کہ فیڈریشن کے صدر اورین ہیسن اور فیڈریشن کے سی ای او روٹیم کمر 14 دسمبر کو دبئی جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ اس تقریب میں فیفا کے صدر گیانی انفنٹینو کی موجودگی کا بھی امکان ہے جنہوں نے اس ڈیل میں اہم کردا ادا کیا ۔
واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے13 اگست کو یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے کوئی ایک ماہ بعد بحرین نے 11 ستمبر کو اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات استوار کرنے کا اعلان کیا تھا۔