راولپنڈی،پوٹھوہار ڈویژن پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی،02 بین الصوبائی منشیات ا سمگلرز گرفتار، 03 کلو چرس برآمد

جمعرات 3 دسمبر 2020 18:06

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) پوٹھوہار ڈویژن پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی02 بین الصوبائی منشیات ا سمگلرز گرفتارکر کے 03 کلو چرس برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ،ایس ایچ ا و ریس کورس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دوران ناکہ بندی گاڑی کو روک کر چیک کیا، گاڑی میں سوار دو افراد محمد عامر اور زر گل کے قبضے سی03 کلو گرام چرس برآمد ہوئی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ،ملزمان کے زیر استعمال گاڑی کو قبضہ پولیس میں لے لیاگیا،ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان پشاور کے رہائشی ہیں جو پنجاب کے مختلف علاقوں میں منشیات اسمگلنگ کرتے تھے، ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او ریس کورس اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے،نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے بچانے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔