نواز شریف اورآصف زرداری کا ایک ہفتے میں چوتھی مرتبہ ٹیلی فونک رابطہ

8 دسمبر کو ہونے والے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس بارے تفصیلی تبادلہ خیال، لاہور جلسے سے متعلق اہم امور پر بات کی، ذرائع

Shehryar Abbasi شہریار عباسی جمعہ دسمبر 00:05

نواز شریف اورآصف زرداری کا ایک ہفتے میں چوتھی مرتبہ ٹیلی فونک رابطہ
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 دسمبر2020ء) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے درمیان ایک ہفتے میں چوتھی مرتبہ ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ آصف زرداری اور نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے جبکہ موجودہ سیاسی صرتحال پر بھی بات چیت کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ٹیلی فونک رابطے میں نواز شریف اور آصف زرداری نے 8 دسمبر کو ہونے والے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان گذشتہ ایک ہفتے کے دوران چوتھی مرتبہ رابطہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم جماعتوں کی جانب سے لاہور جلسہ کامیاب بنانے کوششیں تیز کردی ہیں۔ اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما لاہور میں موجود ہیں اور مسلم لیگ (ن) نے مختلف کارنر میٹنگز بھی منعقد کرنا شروع کردی ہیں ۔