جج ارشد ملک کی موت سے پہلے انصاف کی موت کا جواب بھی دینا ہو گا،مریم نواز

بار کا وزیراعظم مفرور قرار دے دیا گیا لیکن نواز شریف کے خلاف عدالتی سازش پر کوئی کمیشن کیوں نہیں بنا بہت کچھ بتانے کے لئے تیار شخص کی موت کا انتظار کیوں کیا گیا ،ٹوئٹ

جمعہ 4 دسمبر 2020 23:40

جج ارشد ملک کی موت سے پہلے انصاف کی موت کا جواب بھی دینا ہو گا،مریم نواز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2020ء) مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ سویلین بالادستی کی جنگ لڑنے والے نواز شریف کا سوال ہے جسے اقامہ کی بنیاد پر نااہل قرار دے کر ایک کٹھ پتلی کو مسلط کیا گیا۔ جج ارشد ملک کی موت سے پہلے انصاف کی موت کا جواب بھی دینا ہو گا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں مریم نوازنے کہا میرا سادہ سوال یہ ہے کہ انصاف کے قتل کی ذمہ داری کس پر ہی اس سازش کا انکشاف اور اعتراف کرنے والا کردار اب اس دنیا میں نہیں۔

اب یہ مطالبہ زور پکڑے گا کہ آزاد اور بہادر ججوں پر مشتمل کمیشن اس کی تحقیقات کرے تاکہ عوام حقائق جان سکیں۔ اور وہ دن دور نہیں انشائ اللّہ یہ ہو کر رہے گا!۔3 بار کا وزیراعظم مفرور قرار دے دیا گیا لیکن نواز شریف کے خلاف عدالتی سازش پر کوئی کمیشن کیوں نہیں بنا بہت کچھ بتانے کے لئے تیار شخص کی موت کا انتظار کیوں کیا گیا