فرانس کیساتھ تعلقات کے حوالے سے غور، وزیراعظم نے اہم فیصلہ کرنے کیلئے کابینہ اجلاس طلب کر لیا

آئندہ ہفتے منگل کے روز شیڈول اجلاس کی صدارت عمران خان کریں گے، کئی اہم فیصلے کیے جانے کا امکان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 5 دسمبر 2020 23:36

فرانس کیساتھ تعلقات کے حوالے سے غور، وزیراعظم نے اہم فیصلہ کرنے کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 دسمبر2020ء) فرانس کیساتھ تعلقات کے حوالے سے غور، وزیراعظم نے اہم فیصلہ کرنے کیلئے کابینہ اجلاس طلب کر لیا، آئندہ ہفتے منگل کے روز شیڈول اجلاس کی صدارت عمران خان کریں گے، کئی اہم فیصلے کیے جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے آئندہ ہفتہ اپنی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

اجلاس منگل کے روز ہوگا، تمام وفاقی وزراء شرکت کریں گے، اجلاس میں کابینہ 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔ کابینہ اجلاس میں فرانس سے سفارتی تعلقات سے متعلق پالیسی طے کیے جانے پر غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں 6 بجلی سپلائی کمپنیوں فیسکو، ہیسکو، آئیسکو، لیسکو، پیسکو اور کیسکو کے بورڈز کو ازسرنو تشکیل دینے کا فیصلہ بھی ہو گا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ فیڈرل کورٹس کمپلیکس کراچی کی تعمیر کی منظوری، پاکستان ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ایم ڈی کی تعیناتی، سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی کی منظوری، ممنوعہ بور کے اسلحہ و بارود درآمد کرنے کی پالیسی میں نرمی کی تجویز کا جائزہ، وفاقی اور تمام صوبوں کی مشترکہ فنانشنل اسٹیٹمننٹس کا جائزہ، ہاؤس بلڈنگ فننانس کمپنی کے ایم ڈی کی تعیناتی، شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کیلئے ڈینٹسٹری کوٹہ کی منظوری اور پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ کابینہ اجلاس وزیراعظم ہاوس میں ہوگا۔