کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں ،متعدد ملزمان گرفتار ،منشیات ،چھالیہ اور دیگر سامان برآمد

بدھ 9 دسمبر 2020 17:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2020ء) پاکستان کوسٹ گارڈز نے مختلف کارروائیوںکے دوران متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات ،چھالیہ ،غیر ملکی سگریٹ ،بھارتی گٹکا اور دیگر سامان برآمد کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے گزشتہ ہفتے میں کی گئی کاروائیوں دوران ناکہ کھاری چیک پوسٹ (وندر)پرکوئٹہ ٹو کراچی مسافر کوچوں میں سوار06مسافر اسمگلرز سی32.2 کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس برآ مد کر لی گئی جبکہ ایک کنٹینر ٹرک سے تلاشی کے دوران29.7کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی گئی۔

منشیات برآمدکرکے 07 بین الصوبائی اسمگلر زکو حراست میں لے لیا گیا۔ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر مختلف گاڑیوں کی تلاشی کے دوران25,450 کلو گرام چھالیہ،931 اسٹیک غیر ملکی سگریٹ، 3ہزارپیکٹ انڈین گٹکا، 6,625 کلو گرام غیر ملکی کپڑا اور متفرق اشیا برآمدکر لی گیئں۔

(جاری ہے)

موبائل گشت کے دوران کوسٹل ہائی وے اور آرسی ڈی ہائی وے کے اردگرد مختلف جگہوں میں غیر قانو نی طریقے سے چھپایاگیا91,400لیٹرایرانی ڈیزل برآمدکر لیاگیا۔

سپر ہائی وے (کراچی)پر دوران چیکنگ 02ٹرکوں سی2 ہزارکلو گرام چھالیہ اور2700 لیٹرایرانی ڈیزل برآمد کرتیہو ئی05افراد کوحراست میں لے لیا گیا۔تمام اسمگل کی جانے والی منشیات، چھالیہ، 3عدد ٹرک/کنٹینر، متفرق اشیا اور12افراد کو پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنی تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔پکڑی جانے والی منشیات،چھالیہ ا ور متفرق اشیا کی مالیت تقریبا 43کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھے گی تا کہ وطنِ عزیز کو اس لعنت سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔