بھارتی فورسز نے دراندازی کرکے پاکستانی ماہی گیرکو اغواکرلیا

اتوار 20 دسمبر 2020 20:40

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2020ء) بھارتی فورسز نے دراندازی کرکے پاکستانی ماہی گیرکو اغواکرلیا، ماہیگیروں کے لئے کام کرنے والی تنظیم پاکستان فشرفوک کے رہنما نورمحمد تھیمور نے بتایاہے کہ پاکستانی سمندری حدود میں سرکریک کے قریب ایک چھوٹی کشتی میں مچھلی کا شکارکرنے والے ماہیگیرخادم ولد عارب تھیمور کو بھارتی فورسز نے کشتی سمیت اغواکرلیاہے مغوی ماہیگیرکا تعلق شاہبندر کے گائوں باجھڑیو تھیمور سے ہے، اس سے قبل بھی بھارتی فورسز پاکستانی ماہیگیروں کو پکڑکرلے جاتے ہیں اور بھارت میں کء سالوں تک قید کردیتے ہیں،۔

متعلقہ عنوان :