حریم شاہ کو چہرے سے نہیں پہچانتا تھا، فاروق ستار

حریم شاہ کا تعارف میری مداح کے طور پر کرایا گیا،میری سادگی اور بے خبری کی وجہ سے ویڈیو بنی جو وائرل ہو گئی، ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے ساتھ ویڈیو وائرل ہونے پر فاروق ستار کا تبصرہ

Shehryar Abbasi شہریار عباسی پیر 28 دسمبر 2020 19:40

حریم شاہ کو چہرے سے نہیں پہچانتا تھا، فاروق ستار
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 دسمبر2020ء) ایم کیو ایم پاکستان کے سابق سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ’’میری ویڈیو بے خبری اور سادگی کے باعث بن گئی جو نہیں ہونا چاہیئے تھا‘‘۔ ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں فاروق ستار نے انکشاف کیا کہٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیو بے خبری میں بن گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ایک سوشل میڈیا ٹیم مجھ سے ملنا چاہتی تھی، ان کو ملاقات کا وقت دیا تو انہوں نے حریم شاہ کا تعارف میری مداح کے طور پر کرایا اور کہا کہ یہ آپ کے ساتھ تصویر بنوانا چاہتی ہیں۔جس کی میں نے اجازت دے دی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہحریم شاہ کے قصے تو سن رکھے تھے لیکن میں انہیں چہرے سے نہیں پہچانتا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح وہ ٹک ٹاک ویڈیو بن گئی اور وائرل بھی ہوگئی۔

یہ میری سادگی تھی کہ یہ سب ہوگیا، مجھے ان چیزوں سے آئندہ احتیاط کرنی چاہیے۔ ایسا قطعی نہیں ہونا چاہیے تھا۔ اپنے انٹرویو میں ملکی سیاست اور ایم کیو ایم سے دوری سے متعلق بتاتے ہوئے سابق سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ میں ‘ٹھڈے’ والی پتنگ کو اتار کر اور ‘کننے’ ٹھیک کرکے پھر سے اڑاؤں گا اوراگر یہی کارکردگی رہی تو آئندہ الیکشن میں ایم کیو ایم کا ضلعی چیئرمین آنا بھی مشکل ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ میں خالد مقبول کے ساتھ مل کر مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کو مشترکہ جلسے کے لیے منا سکتا ہوں۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ الطاف حسین کے 22 اگست کے نعرے کے بعد صرف میں تھا جو تنظیم کو بچانے کے لیے کھڑا تھا اور اگر میں ایسا نہ کرتا تو 10 ہزار کارکن جیل میں ہوتے لیکن جب میں نے احتساب کی بات کی تو مجھے پارٹی سے نکال دیا گیا۔