سرگودھا‘ گھریلو رنجش پر کلہاڑی سے مسلح شخص نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا

پولیس نے مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر کے مقدمہ قتل درج کرتے ہی چھاپہ مار کر قاتل کو گرفتار اور آلہ قتل برآمد کر لیا

بدھ 30 دسمبر 2020 15:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2020ء) سرگودھا کے قصبہ میلہ کے گاؤں کوڑے کوٹ میں گھریلو رنجش پر کلہاڑی سے مسلح شخص نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا پولیس نے مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر کے مقدمہ قتل درج کرتے ہی چھاپہ مار کر قاتل کو گرفتار اور آلہ قتل برآمد کر لیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ میلہ کے گاوں کوڑے کوٹ میں شرافت علی نے اپنی بیوی کو کلہاڑی کے پے در پے وار کرکے قتل کر دیا ہے اور موقع سے فرار ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ میلہ نے مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر کے مقدمہ قتل درج کر لیا جبکہ ڈی پی او ذوالفقار احمد نے پولیس تھانہ میلہ کو فوری قانونی کاروائی کرکے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا۔جس پر تھانہ میلہ نے انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی جس پر ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم شرافت علی ولد باہو سکنہ کوڑے کوٹ کو گرفتارکرلیا ہے۔ جس نے گھریلو رنجش کی بنائ پر اپنی بیوی کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کیا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا تھا جس کو انویسٹی گیشن ٹیم نے جدید وروائتی طریقہ کار تفتیش کو اپناتے ہوئے ٹریس کر کے ڈرامائی انداز میں گرفتار کر کے آلہ قتل کلہاڑی برآمد کرلیا جس سے پولیس شوائد کی روشنی میں مصروف تفتیش ہے۔