کراچی میں سردی کی شدت کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

کم سے کم درجہ حرارت 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات

جمعہ 1 جنوری 2021 23:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2021ء) شہر قائد میں سال نو کا آغاز شدید سردی سے ہو، سردی کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، کم سے کم درجہ حرارت 5.6 ریکارڈ کیا گیا۔شہرقائد میں رواں سال کا آغاز 10 سالہ سردی کا ریکارڈ ٹوٹنے سے ہوا۔جمعہ کو کا ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت دس سالوں میں کم ترین رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سائبیرین ہوائوں نے شہر کے موسم کو مزید سرد بنادیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 5.6 ریکارڈ کیا گیا۔ اس سے قبل 2014 میں درجہ حرارت 6.5 ریکارڈ کیا گیا تھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سال 2011 اور 2020 میں جنوری میں درجہ حرارت 7ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیاتھا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔ شہر میں شمالی سمت سے ہوائیں10کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔یہ سرد ہوائیں اتوار تک چلتی رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :