گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بطور چانسلر پنجاب کی یونیورسٹیوں کے معاملات پر متعدد سمریوں کی منظوری دیدی

جمعہ 8 جنوری 2021 18:13

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بطور چانسلر پنجاب کی یونیورسٹیوں کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2021ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بطور چانسلر پنجاب کی یونیورسٹیوں کے معاملات پر متعدد سمریوں کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ راشد ، پروفیسر زوالوجی کو کنٹرولر امتحانات کا اضافی چارج دے دیا جبکہ پروفیسر ڈاکٹر محمد عنایت اللہ خاں، وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا کو راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ کا ممبر نامزد کردیا۔

علاوہ ازیں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی آف فیصل آباد کے غلام غوث ، اسسٹنٹ پروفیسر آف ڈیپارٹمنٹ آف ہسٹری اینڈ پاکستان سٹڈیز کو رجسٹرار کی پوسٹ کا ایڈیشنل چارج دے دیا جبکہ ڈاکٹر شوکت علی، ایڈیشنل رجسٹرار گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کو رجسٹرار کا لک آفٹر چارج دینے کے احکامات بھی جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کی ڈاکٹر زینب جہاں کو رجسٹرار کی اسامی کا اضافی چارج دے دیا اس سے پہلے ڈاکٹر زینب جہاں یونیورسٹی ہذا میں اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اکنامکس میں خدمات سرانجام دے رہی تھیں۔

مزید برآں ،یونیورسٹی ہذا کے ڈاکٹر فیاض حسین کو خزانچی کی آسامی کا اضافی چارج دے گیا ہے ۔ علاوہ ازیں، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات شہزاد احمد کو کنٹرولر امتحانات کا لک آفٹر چارج دینے کی بھی منظوری دے دی ۔