تعلیمی بورڈز کے لئے ریگولر داخلے بھیجنے کی پالیسی میں تبدیلی کی تجویز

سرکاری کالجوں کے انٹرمیڈیٹ طلبا کے بورڈز میں داخلے بھیجنے کے لئے دسمبر ٹیسٹ کی شرط ختم کی جائیگی

منگل 12 جنوری 2021 17:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2021ء) تعلیمی بورڈز کے لئے ریگولر داخلے بھیجنے کی پالیسی میں تبدیلی کی تجویز دیدی گئی ، سرکاری کالجوں کے انٹرمیڈیٹ طلبا کے بورڈز میں داخلے بھیجنے کے لئے دسمبر ٹیسٹ کی شرط ختم کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کے تعلیمی بورڈز میں داخلے بھیجنے کی پالیسی تبدیل کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

کالجوں میں طلبا کے اسسمنٹ ٹیسٹ کے بغیر ہی بورڈز میں داخلے بھیجے جائیں گے۔ کورونا کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کے پیش نظر دسمبر ٹیسٹ کی شرط ختم کرنے کی تجویز ہے۔پالیسی کے تحت بورڈ میں ریگولر داخلہ بھیجنے کے لئے دسمبر ٹیسٹ پاس کرنے اور 75 فیصد حاضری کی شرط عائد ہے۔ پالیسی میں نرمی کے بعد سرکاری کالجوں میں زیر تعلیم تمام طلبا کے بورڈز میں داخلے بھیجے جائیں گے۔ ڈی پی آئی کالجز پنجاب محکمہ ہائیر ایجوکیشن سے حتمی منظوری حاصل کرے گا۔

متعلقہ عنوان :