Live Updates

لورالائی میں پی ڈی ایم کے احتجاجی جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں

منگل 12 جنوری 2021 23:00

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2021ء) لورالائی میں آج 13 جنوری کو پی ڈی ایم کے احتجاجی جلسے کی تیاریاں مکمل کر لیں گئی قائدین کیلئے تاریخی سٹیج تیار کر لیا گیا سٹیج پی ڈی ایم کے رہنماوں کے تقریروں کا منتظر سیکورٹی کیلئے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے اپنے اپنے لیول پر تربیت یافتہ کارکنوں پر مشتمل فورس کو گراونڈ میں تعینات کر دیا جبکہ ایف سی نے بھی آج دن بھر شہر میں مارچ پاسٹ کیا پورے شہر کی سخت نگرانی کا سلسلہ بھی جاری رہا آج جلسہ گاہ کی سیکیورٹی باقائدہ نو بجے صبح فورسز پولیس ایگل اسکواڈ کے حوالے کر دیا جائیگا لورالائی شہر کو رنگ بھرنگی جنڈیوں بینزر پینا فلیکس سے سجا دیا گیا خیر مقدمی اور سیاسی رہنماوں پی ڈی ایم کے سر براہ مولانا فض الرحمان بلاول بھٹو زرداری محمو د خان اچکزئی مریم نواز شریف میاں افتخار حسین حیدر خان ہوتی سردار اختر جان مینگل ڈاکٹر مالک بلوچ سردار یعقوب خان ناصر مولانا واسع مولانا امیر زمان مولانا فیض اللہ سردار سر بلند جوگیزئی کے علاوہ دیگر رہنماوں کے تصاویر کو جلسہ گاہ سمیت پورے شہرمیں اویزاں کیئے گئے ہیں جلسہ آج باقائدہ دو بجے شروع ہوگا اس سے قبل پی ڈی ایم کے معزز رہنماوں کے اعزاز میں مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر اپنے ہاوس میں ظہرانہ بھی دینگے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات