اوپن یونیورسٹی کے جن پرچہ جات کو منسوخ کیا گیا تھا انہیں از سرِ نو 18 جنوری 2021 سے شروع کیا جا رہاہے‘ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

بدھ 13 جنوری 2021 12:41

اوپن یونیورسٹی کے جن پرچہ جات کو منسوخ کیا گیا تھا انہیں از سرِ نو 18 ..
سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2021ء) ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی محمد ہاشم خان نیازی نے کہا کہ کورونا وائرس کی تعطیلات کے دوران اوپن یونیورسٹی کے جن پرچہ جات کو منسوخ کیا گیا تھا انہیں از سرِ نو 18 جنوری 2021 سے شروع کیا جا رہاہے۔ جس میں شرکت کے لئے امید وار انٹر نیٹ سے اپنی نئی رول نمبر سلپ حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2021 کے سالانہ داخلے 15 جنوری 2021 سے شروع ہو رہے ہیں۔ جبکی پوسٹ گریجوایٹ طالب علم اوپن یونیورسٹی کے کورسز کی تمام کتابیں Pdfصورت میں انٹر نیٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔ انھوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیس ٹو فیس ورکشاپ اب آن لائن کر دی گئی ہیں۔ ٹیوٹرز اور طالب علموں کے لیے اوپن یونیورسٹی بھرپور سہولیات مہیا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محترمہ فرزانہ جبیں نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی کے طالب علم کسی بھی دقت طلب کام کے لیے علامہ اقبال اوپن یونیروسٹی کے ریجنل دفتر آسکتے ہیں۔

نئے داخلوں کے لیے پراسپیکٹس دفتر یا سیل پوائنٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔ مشقی کام LMSکے ذریعے ارسال کرنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے تعلیم عام کرنے کے لیے تمام اقدامات کر دیئے ہیں۔ طالب علموں کا فرض ہے کہ وہ ان سے استفادہ کریں۔ ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے کہا کہ تعلیم کے بل بوتے پر ہی ہم ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوسکتے ہیں۔

’’ تعلیم سب کے لیے‘‘ کا نعرہ لگا کر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے تعلیمی انقلاب کی راہ ہموار کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین اور اساتذہ کے تعاون سے ہی ہم تعلیم کے مطلوبہ نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔ گورنمنٹ تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی وقت کا اہم تقاضا ہے۔ ہمیں بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے ابتدائی تعلیم کی طرف خاص توجہ کرنا ہوگی۔