مہنگائی کے خلاف کشمیری ریاست بھر میں سراپا احتجاج

بدھ 13 جنوری 2021 15:10

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2021ء) مہنگائی کے خلاف کشمیری ریاست بھر میں سراپا احتجاج۔

(جاری ہے)

مظفرآباد کے تاجران کی جانب سے سنٹرل پلیٹ میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف مظاہرین کی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی مظاہرین کا کہنا ہیکہ راولاکوٹ میں غیور لوگ احتجاج کر رہے ہیں خبریں ہیں کل سے ان کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی اہلیان مظفرآباد کو بھی آٹا کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ مہنگائی میں اضافے کے خلاف احتجاج کرنا چاہیے نہ ہمیں بجلی دی جاتی اور نہ ہی کسی قسم کا ہمیں معاہدے کے مطابق آزاد کشمیر حکومت 46 اشیاء خورد نوش میں سبسڈی اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ہم اسمبلی کا گھیراؤ کریں حکومت کی جانب سے جو آٹا گڑھی حبیب اللہ اور دوسرے علاقوں میں سمگل کیا جا رہا اسے بند کیا فاروق حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے تمام وزراء اور ایم ایل ایز فقط اپنی عیاشیوں میں مصروف اس عوام دشمن حکومت کے خلاف ہم بغاوت کا اعلان کرتے ہیں۔