پنجاب یونیورسٹی نے تین امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

بدھ 13 جنوری 2021 18:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2021ء) پنجاب یونیورسٹی نے قدسیہ فاطمہ دختر محمد رفیق ملک کوایجوکیشن کے مضمون میں ان کے’میٹرک اور اولیول کے طلباء میں انگلش لکھائی میں مہارت پیدا کرنے میں تدریسی طریقوں کا اثر ‘ کے موضوع پر،سید کمیل عباس ولد سید عرفان حسین عابدی کوسالڈ سٹیٹ فزکس کے مضمون میں ان کے’ طبعی اور کیمیائی طریقوں سے تیار کردہ آئرن ٹرائیڈ سے متعلقہ نینو سٹرکچر ز کا کثیر الجہتی کردار ‘ کے موضوع پر اورسائرہ آفتاب دختر آفتاب احمد کوبائیولوجیکل سائنسز (سپیشلائیزیشن ان سیل اینڈ مالیکیولر بائیولوجی) کے مضمون میں ان کے’خلیوں کو منسلک کرنے والی لحمیات کی جینز کا سرطان کے پھیلائو میں کردار‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :