
حج اور عمرہ زائرین کو کورونا ویکسین لگانے میں ترجیح دی جائے، وزارت مذہبی امور
حج اور عمرہ زائرین کےلیے کورونا ویکسین لازمی ہے، اس لیے ان کو پہلے ویکسین لگائی جائے، وزیراعظم کو مراسلہ لکھ دیا گیا
شہریار عباسی
بدھ 13 جنوری 2021
19:40

(جاری ہے)
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے کورونا ویکسین کی پاکستان میں آمد کے حوالے کوششیں جاری ہیں، اس حوالے سےوفاقی پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹرنوشین حامد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 4 عالمی ویکسین سازکمپنیز کے ساتھ رابطے جاری ہیں۔
کورونا ویکسین سے متعلق مذاکرات حتمی مراحل میں ہیں۔ ڈاکٹرنوشین حامد کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کے لیے سائینو فارم کا انتخاب ہوگیا ہے۔ سائینوفارم سے ویکسین کی ایڈوانس بُکنگ کرنے جارہے ہیں۔ کورونا ویکسین فروری کے اختتام یا مارچ کےاوائل میں آئے گی۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری صحت نے کہا کہ 3 لاکھ سے زائد ہیلتھ ورکرز کی رجسٹریشن ہوچکی ہے، آئندہ ماہ سے کورونا ویکسینیشن شرو ع ہونے کی امید ہے جبکہ سپر کوروناوائرس کوروکنے کے لیے سخت اقدامات کئے ہیں۔ پنجاب ، سندھ اور خیبرپختونخوا کے ہیلتھ ورکرز کی رجسٹریشن متعلقہ صوبائی صحت سینٹرز میں ہوگی۔ اسلام آباد، بلوچستان، آزاد کشمیر، اور گلگت کے ہیلتھ ورکرز کی براہ راست ریسورس میجمنٹ سسٹم میں رجسٹریشن ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر یا کوئی اور بین لاقوامی منظور شدہ ویکسین امپورٹ کرنا چاہےتو کرسکتا ہے۔ چینی سینو فارم ویکسین 79 فیصد مؤثر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پمزاسپتال کے احتجاجی ملازمین سےرابطے میں ہے، پمز کے احتجاجی ملازمین کی غلط فہمیاں دورکریں گے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں تاحال لوگوں کی جانیں جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے باعث مزید 55 اموات ہوئیں جبکہ کورونا کے 2123 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد اموات کی تعداد 10 ہزار 772 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 8 ہزار 824 ہوگئی۔مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی میں اگر کوئی عمران خان کو مائنس کرے گا تو وہ خود مائنس ہوجائےگا
-
شہباز شریف حکومت نے ایک سال میں ملکی قرضوں میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا
-
27 آئینی ترمیم اور الیکشن 2030 تک لے جانے کی خبریں کائٹ فلائنگ ہے
-
دلائی لاما کو 130 برس سے زائد کی عمر تک زندہ رہنے کی امید
-
جنگ میں چین اور ترکی کی حمایت ضرور حاصل تھی،لیکن لڑائی ہم نے خود لڑی ہے
-
دہشتگردوں کا تعاقب جاری رہے گا، دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے
-
کراچی میں رہائشی عمارت کا انہدام، ہلاکتوں کی تعداد اب سولہ
-
برطانیہ میں تین عشرے بعد پانی کی شدید قلت، نئی رپورٹ
-
دہشت گردوں کا تعاقب جاری رہے گا، دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گی: مریم نوازشریف
-
ٍپنجاب میں کریک ڈاؤن، غیرقانونی طور پررکھے گئے 13 شیر ضبط، 5 افراد گرفتار، مقدمات درج
-
تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1520.94 فٹ ‘ ذخیرہ 41 لاکھ 37 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ
-
کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی قربانی وطن سے وفاداری اور فرض شناسی کا بے مثال نمونہ ہے، شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.