جامعات میں تعلیمی سلسلہ بحال کرنے کا فیصلہ برقرار رکھنے پر ٹوئٹر صارفین اداس
جمعہ 15 جنوری 2021 23:20
(جاری ہے)
وفاقی وزیر کی جانب سے اعلان سے قبل شفقت محمود کے نام سے ہیش ٹیگ ShafaqtMahmood سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہا تھا جو بعدازاں پہلے نمبر پر آگیا۔
خیال رہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے اعلانات کے بعد سے وفاقی وزیر تعلیم سے متعلق ہیش ٹیگ ٹوئٹر ٹرینڈ بن جاتا ہے۔4 جنوری کو جب تعلیمی اداروں سے متعلق اعلان کیا گیا تھا تو طلبہ نے ردعمل کا اظہار میمز کی صورت میں کیا تھا اور اس مرتبہ بھی کچھ ایسا ہی دیکھنے میں آیا۔خیال رہے کہ فیصلے پر طلبہ کے منفی ردعمل پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے حیرانی کا اظہار بھی کیا تھا۔ اب بھی وفاقی وزیر کے اعلان سے پہلے اور بعد میں طلبہ کی جانب سے شفقت محمود کو آخری اٴْمید قرار دیا جارہا تھا اور اب ایک بار پھر طلبہ اس فیصلے پر نالاں ہیں۔جن کی کچھ وجوہات میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد میں گزشتہ دنوں میں ہونے والا اضافہ اور آن لائن تعلیم کے بعد آن کیمپس امتحانات شامل ہیں۔زی نامی صارف نے لکھا کہ فیصلے سے پہلے اور بعد میں طلبہ کا ردعمل کچھ یوں ہے۔عفی اعوان نامی صارف نے لکھا کہ اگر بیوفائی کا کوئی چہرہ ہوتا۔جہانزیب نامی صارف نے کہا کہ تمام تعلیمی ادارے کھل رہے ہیں، والدین اور طلبہ کا ردعمل ایسا ہے۔عنایہ نامی صارف نے لکھا کہ والدین خوش اور طلبہ اداس ہیں۔امیر نامی صارف نے لکھا کہ اطمینان رکھیں وہ (شفقت محمود) جلد اپنا فیصلہ تبدیل کریں گے۔مہکی نامی صارف نے لکھا کہ زندگی تعلیم سے اہم ہے شفقت انکل۔بی یا نامی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ مجھے پتا تھا کہ یہی ہونا ہے۔ٹیم میکر نامی صارف نے لکھا تھا کہ اگر آن لائن پڑھائی کے بعد آپ فزیکل امتحان لینا چاہتے ہیں تو پب جی کے نوجوانوں کو بھی فوج میں بھرتی کیا جائے۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر کے اعلان سے قبل ٹوئٹر صارفین کی جانب سے اس اٴْمید کا اظہار کیا گیا تھا کہ شاید تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ تبدیل ہوجائے۔ری پبلک نامی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ شفقت انکل آج آپ کے پاس ہمارا دل جیتنے کا آخری موقع ہے۔ریاض گوہر نے کہا کہ وزرائے تعلیم اور صحت ورچوئل اجلاس منعقد کررہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ طلبہ فزیکل کلاسز لیں کیا یہ دوہرا معیار نہیںمتعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.