پنجاب یونیورسٹی نے پانچ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

پیر 18 جنوری 2021 20:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) پنجاب یونیورسٹی نے شکیلہ نور سندھو دخترچوہدری نور نبی سندھو کوپاکستان سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’2000کی مقامی حکومتوں کے نظام میں اختیارات کی تقسیم اور جائزیت ‘ کے موضوع پر،شائستہ جبیں دختر ظریف احمد زبیری کوکامرس کے مضمون میں ان کے’پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا تقلیدی برتائو ‘ کے موضوع پر،صائمہ بی بی دختر عبد العزیزکوایجوکیشن کے مضمون میں ان کے’زیرِتربیت اساتذہ کے معلمین کا تنقیدی سوچ کے بارے میں علم اور زیر تربیت اساتذہ پر اس کے اطلاق کا تحقیقی جائزہ ‘ کے موضوع پر ،خضر حیات ولد محمد عبداللہ کو اسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’احکام تجارت۔

(جاری ہے)

مستدلات فقہاء اربعہ اور عصر حاضر‘ کے موضوع پر اورمحمد اویس شوکت ولد چوہدری شوکت علی کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’اسلامی اخلاقی نظام اور اضافتی اخلاقیات کا تقابلی مطالعہ : پاکستان میں بڑھتی ہوئی سماجی قطبیت کے تناظر میں ‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔