سینیٹ اجلاس ، اپوزیشن نے وفاقی حکومت کو این آر او، گلگت بلتستان حکومت کو سلیکٹڈ قرار دیدیا
اپوزیشن کاوفاقی حکومت سے مستعفی ہونے ، چیئرمین سینیٹ سے براڈ شیٹ کے معاملہ پر سینیٹ ہول کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ حکومت کابھی براڈشیٹ معاملہ پارلیمنٹ اور سینیٹ ہول کمیٹی میں زیربحث لانے کا خیرمقدم ،اجلاس غیرمعینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا
پیر 18 جنوری 2021 23:50
(جاری ہے)
چیئرمین سینیٹ براڈشیٹ معاملہ پر سینیٹ ہول کمیٹی کا اجلاس بلائیں ۔
مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ جنہوں نے مرکز میں پی ٹی آئی کو حکومت بنا کر دی انہوں نے گلگت بلتستان میں اپنا کارنامہ دہرایا۔ نااہل حکومت کو استعفی دے کر گھرجانا چاہیے ۔قائدایوان شہزاد وسیم نے کہا کہ براڈشیٹ پانامہ ٹو ہے ، پہلے حکومت میں آکر مال بنائو پھر این آر او لو . قوم کے پیسے لٹ گئے ان کے بچ گئے ۔مشیر داخلہ و احتساب شہزاداکبر نے کہا براڈشیٹ کو ادائیگی اس لیے کی گئی کیونکہ وہ بیرون مِلک ہمارے اثاثے منجمد کروا سکتے تھے ۔براڈشیٹ کیس میں کی گئی ادائیگی مشرف اور نوازشریف کی ڈیل کی قیمت ہے ۔ سینیٹر جاوید عباسی نے مشیر داخلہ احتساب کے فراہم کردہ اعداد و شمار کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ دودھ کا دودہ پانی کا پانی کرنے کے لیے چیئرمین سینیٹ سے کمیٹی آف ہول کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتا ہوں ، میاں رضاربانی نے کہا کہ حکومت نیب اور براڈ شیٹ پارلیمنٹ میں پیش کرے اور اس معاملہ پر سینیٹ کے آئندہ اجلاس میں بحث ہونی چاہئیں۔وفاقی وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ خراب معیشت اور مہنگائی ہمیں ورثہ میں ملی ، مجبوری میں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔ جب ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں تو ٹیکے لگتے ہیں اور پرہیز کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا اس کے لیے مشکل فیصلے کرنا ہوں گے اور ہم مشکل فیصلے کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے چھ ہزار ارب ماضی کا سود دیا ہے ۔مشیرپارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ بلیم گیم کے ذریعے کسی قانون میں اصلاحات نہیں ہوں گی ۔انہوں نے کہا کہ ہم آئینی اور قانونی اصلاحات کے لیے تیار ہیں، اپوزیشن آئے اپنی رائے دے اور انہیں پارلیمنٹ سے منظور کروایا جائے۔وزیراطلاعات شبلی فراز نے براڈشیٹ معاملہ سینیٹ کمیٹی آف ہول میں جبکہ مشیرپارلیمانی امور بابر اعوان نے پارلیمنٹ میں زیربحث لانے کے مطالبات کا خیرمقدم کیا ۔چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی نے ریمارکس دئیے کہ کرونا وائرس کے باوجود مثبت معاشی اعشاریوں کا صلہ موجودہ معاشی ٹیم کو جاتا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ ایوان بالا اور قائمہ کمیٹیوں نے معیشت کی بہتری کے لئے مثبت تجاویز دی جس کا سہرہ چیرمین سینٹ کو جاتا ہے۔بعد ازاںسینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب
-
نوازشریف کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو 300 ارب روپے کے بلا سود زرعی قرضوں کی سہولت فراہم کی جائے گی ، سیکرٹری زراعت پنجاب
-
پنسار کی پھکی اور دودھ سے جاںبحق خاتون چاروں بچیوں کو سپردخاک کر دیا گیا
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.