لاہور،پنجاب فوڈاتھارٹی کی صحت دشمن عناصرکیخلاف کارروائیاں

ٓمضر صحت اجزاء کے استعمال اورممنوعہ اشیاء کی فروخت پر 06 فوڈ پوائنٹس سیل،1090ساشے گٹکا برآمد تمام فوڈپوائنٹس پر قوانین کا یکساں نفاذ پنجاب فوڈاتھارٹی کی اولین ترجیح ہی:رفاقت علی نسوآنہ

منگل 19 جنوری 2021 23:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2021ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر صوبہ بھر میں صحت دشمن عناصرکیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ لاہور کے مختلف علاقوں میںمضر صحت اجزاء کے استعمال اورممنوعہ اشیاء کی فروخت پر 06 فوڈ پوائنٹس سیل کردیے گئے۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے بھولا سویٹس پروڈکشن یونٹ کو کھلے رنگوں اور کیمیکلز کے استعمال پر سیل کیا۔

شالامار میں کراچی فش کے سٹوریج ایریا کوٹوٹے فریزر کے استعمال، بدبودار ماحول پر سربمہر کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح ممنوعہ گٹکا کی فروخت پر ملک شہزاد پان شاپ کوسیل کرتے ہوئے 1090ساشے گٹکا برآمد کرلیا۔فوڈسیفٹی ٹیموں نے یاسر بیکری کو نامکمل لیبلنگ اورملازمین کے میڈیکلزکی عدم دستیابی جبکہ بادامی باغ میں مدینہ نان شاپ کوغیر معیاری سٹوریج کی بناء پر سیل کیا۔شاہدرہ میں گلشن شیریں سویٹس اینڈ بیکرزکو چوہوں اور زائدالمیعاد اشیاء کی موجودگی پر سیل کردیا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی کاکہناتھا کہ معیاری خوراک کی یقینی فراہمی تک صوبہ بھر میں کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔صوبہ بھر کے تمام فوڈپوائنٹس پر قوانین کا یکساں نفاذ پنجاب فوڈاتھارٹی کی اولین ترجیح ہی

متعلقہ عنوان :