ڈیفنس میں بنگلے لوٹنے والی ماسی گینگ کی دو ماسیاں گرفتار

بدھ 20 جنوری 2021 17:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) ڈیفنس میں بنگلے لوٹنے والی ماسی گینگ کی دو ماسیوں پکڑاگیا گلبہار پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی ففٹی کرنے والے بنگالی گروپ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا فیڈرل بی انڈسٹریل ایریاپولیس نے مسجدوں کی پارکنگ سے موٹر سائیکل چوری کرنے والا گینگ پکڑ لیا مختلف علاقوں سے پولیس نے دس ملزمان کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں بنگلوں سے لوٹ مار کرنیوالی ماسی گینگ کی دو ماسیوں سرداراں اور مہناز کو بنگلے کے مالک نے مہارت سے پکڑوادیا پولیس کے مطابق ماسیوں نے بنگلے سے 19لاکھ چوری کئے تھے بنگلے کے مالک نے چوری سے لاعلمی ظاہر کرکے ماسیوں کو کام کے بہانے بنگلے پر بلوایا پولیس نے دونوں کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق گینگ کا سرغنہ ظفر فرار ہے لوٹی ہوئی رقم بھی اس کے پاس ہے ملزم بنگلوں میں ماسیوں کو ملازمت پر رکوا کر وارداتیں کرواتا تھا فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مسجد کی پارکنگ سے موٹر سائیکل چوری کرنے والیموٹر سائیکل لفٹرایاز عرف اعجاز ولد شریف کو گرفتار۔

(جاری ہے)

گلبہار پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کی ففٹی کرنیوالے بنگالی گینگ کے سرغنہ مفیظ عرف بنگالی ولد محمد کبیر کو گرفتار کرلیا ملزم سے اسلحہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمدپی آئی بی کالونی پولیس نے پرانی سبزی منڈی کے قریب مضرِ صحت گٹکا ماوا بنانے و فروخت کرنے والیمحمد ندیم ولد احمد علیکو گرفتار کرلیا نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے منشیات فروش منظور کو بلال کالونی پولیس نے گٹکا ماوا بیچنے والے ملزم خالد ولد احمدکو گرفتار کرلیا