بھارت 11 پاکستانی ہندوؤں سے متعلق تفصیلات نہیں دے رہا،شاہ محمود قریشی

بھارت کے تفصیلات فراہم نہ کرنے سے شکوک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں، ہماری کوششوں کے باوجود بھارت سے تعاون نہیں ملا ،حکومت اور دفتر خارجہ انصاف کے لیے ہر ممکن کوشش کرئے گا، بھارتی حکومت نے سیاسی مقاصد کیلئے اپنے 40 سپاہی مروا دیئے، ارنب گوسوامی کی گفتگو سے سب پتہ چل گیا، بھارت نے پاکستان کو بد نام کرنے کیلئے جعلی مہم چلائی، وزیرخارجہ کا میڈیا سے گفتگو

بدھ 20 جنوری 2021 19:58

بھارت 11 پاکستانی ہندوؤں سے متعلق تفصیلات نہیں دے رہا،شاہ محمود قریشی
اسلام آبا د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2021ء) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ہندوئون کمیونٹی کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ ھم ہر فورم پر یہ معاملہ اٹھائیں گے ،بھارت 11 پاکستانی ہندوؤں سے متعلق تفصیلات نہیں دے رہابھارت کے تفصیلات فراہم نہ کرنے سے شکوک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں، ہماری کوششوں کے باوجود بھارت سے تعاون نہیں ملابھارت نے ظلم کیا ہے اور ہم اس کا حساب چاہتے ہیں حکومت اور دفتر خارجہ انصاف کے لیے ہر ممکن کوشش کرئے گا،بھارت میں کوئی اقلیت محفوظ نہیں ہے بھارت نے پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے ایک مہم چلائی جس کے تحت بھارتی حکومت نے اپنے 40سپاہی مروا دیے۔

تفصیلات کے مطابق اگست میں بھارتی ریاست راجھستان میں11 پاکستانی ہندووں کے سفاقانہ قتل کا معاملہ پر دفتر خارجہ کے باہر احتجاج مظاہر ہ کیا گیا جہاں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی مظاھرین سے بات کرنے کے لئے ہندوو کمیونیٹ کے پاس پہنچے جہان ان کے ساتھ سیکرٹری خارجہ اور ترجمان دفتر خارجہ بھی موجود تھے اس موقع پر ترجمان دفترخارجہ زاہدحفیظ نے کہاکہ حکومت پاکستان سمجھتی ہے کہ بھارت ہمیں ان ہندووں کے بارے میں تفصیلات بتائے بھارت میں مرنے والے ھمارے شہری تھے عالمی قوانین کے مطابق بھارت کی ذمہ داری ہے کہ ارتھی لواھقین کے حوالے کرے۔

(جاری ہے)

۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بات کرتے ہوئے کہاکہ ان کے جذبات سب کے سامنے ہیں میں یقین دلاتا ہوں ھم ہر فورم پر یہ معاملہ اٹھائیں گے ظلم ہوا ہے اس ظلم کا حساب ہونا چاہئے،ھم اپنی ہندوبرادری کے ساتھ ہیں بھارت میں کوئی اقلیت محفوظ نہیں ہے پاکستانی ہندو اقلیت بڑی ذمہ دار ہے حکومت کا فرض ہے کہ آواز اٹھائیں، ھمارا تعاون ہوگا،ان کی تکلیف پورے پاکستان کی تکلیف ہے ھم نے گوردوارہ کرتارپور بہتر انداز میں بنایا،ھمارا کھلا پیغام ہے کہ آپ کے حقوق کا تحفظ ہو گا ھمارا ہائی کمیشن نئی دہلی پوری تگ و دو کررہا ہے مگر بھارت درست جواب ہی نہیں دے رہا ۔

انہوںنے کہاکہ بھارت حقائق پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے بھارت کی طرف سے جس قسم کا تعاون درکار تھا وہ نہیں ملا ایسا لگ رہا ہے کہ بھارت کی جانب سے معاملے پر حقائق چھپائے جا رہے ہیں بھارت نے ظلم کیا ہے اور ہم اس کا حساب چاہتے ہیں حکومت اور دفتر خارجہ انصاف کے لیے ہر ممکن کوشش کرئے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں ایسا رویہ اپنایا گیا ہے کہ کوئی اقلیت محفوظ نہیں ہم ہر فورم پر ہندوئوں کمیونٹی کے متاثرین کے شانہ بشانہ ہون گے ایک ٹیمپل کو جب کے پی کے میں نقصان پہنچایا گیا تو سپریم کو رٹ نے نوٹس لیا ہم اس استانے کو دوبارہ تعمیر کریں گے بلکہ پہلے سے بھی اچھا تعمیر کریں گے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے ایک مہم چلائی جس کے تحت بھارتی حکومت نے سیاسی مقاصد کے لئے اپنے 40سپاہی مروا دیے جس کا ارنب گواسومی کی گفتگوسے سب پتہ چل گیا شواہد بتارہے ہیں کہ بھارت کیسے دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے ۔ وزیرخارجہ کی گفتگو کے دوران ہندو خاتون نے فریاد کرتے ہو ئے کہاکہ مودی نے ہمارے لوگوں کو قتل کروایا ہے، قاتل اس کے اپنے لوگ ہیں وہ ان کے خلاف کاروائی نہیں کرے گاآپ ہمیں انصاف دلوائیں جس پر وزیر خارجہ نے ہندو کمیونٹی کو بھر پور تعاون کی یقین دھانی کروائی۔

۔رمیش کمار نے ہندو کمیونیٹی کی جانب سے درخوادت وزیر خارجہ کے حوالے کی اور کہا کہ بھارتی ہائی کمیشن سے کہا جائے کہ وہ قتل ہونے والے ہندووں کی باقیات ارتھیاں ہمارے حوالے کی جائیں بھارت کو درخواست کی تھی مگر ابھی تک جواب نہیں دیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ دفترخارجہ نے یقین دلایا ہے کہ ھمارے شہری ہیں ان کا معاملہ متواتر بھارت سے اٹھارہے ہیں،عالمی معاھدے بھی یہی کہتے ہے کہ پاکستانی شہری ہیں ان کے قتل کی تفصیلات منگوائی جائیں۔

انہوںنے مزید کہاکہ پاکستان ہندوکونسل نے سپریم کورٹ میں بھی پٹیشن دائر کر رکھی ہے،عالمی انسانی حقوق کونسل اس کا نوٹس لے ھم ابھی بھارتی ہائی کمیشن بھی جائیں گے ابھی تک ھماری ارتھیاں بھی نہیں ملیں جب تک ہمیں ارتھیاں نہیں ملیں گی تب تک ہمیں سکون نہیں ملے گا ۔