پنجاب یونیورسٹی نے پانچ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

بدھ 20 جنوری 2021 20:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2021ء) پنجاب یونیورسٹی نے مسرت حبیب دخترحبیب اللہ کوایجوکیشن کے مضمون میں ان کے’اعتراضی تدریسی حکمت عملی کا آٹھویں کلاس کے طلبہ کے ریاضی کے مسئلی طریقہ مہارت اور اعتراف پر تفریقی اثر ‘ کے موضوع پر،عثمان بشیر ولد محمد بشیر کوپولیٹیکل سائنس کے مضمون میں ان کے’مذہبی رجحانات اور سیاست : ضلع گوجرانوالہ میں انتخابات2018کے انتخابی رویوں کا شماریاتی تجزیہ ‘ کے موضوع پر،بی بی سائرہ دختر محمد صدیق کوپولیٹیکل سائنس کے مضمون میں ان کے’عناصر ِ توانائی کے خارجہ پالیسی سازی پر اثرات: پاکستان کا تجزیاتی مطالعہ (2002-2018) ‘کے موضوع پر ،محمد عمر بھٹی ولد غلام محمد بھٹی کومالیکیولر بائیولوجی کے مضمون میں ان کے’مکئی کی سنڈیوں اور رس چوسنے والے کیڑوں کاجینیاتی تبدیلی کے ذریعے تدارک‘ کے موضوع پر اورمعصومہ رضا ہاشمی دختر الطاف حسین ہاشمی کوریاضی کے مضمون میں ان کے’درخواستوں کے ساتھ ایم قطبی نیوٹروسوفک سیٹ کے ساتھ کچھ ہائبیرڈ ڈھانچے‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔