ْپنجاب بھر کے تمام اضلاع میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے‘صوبائی وزیر بہبود آبادی

بزدار حکومت کی ہدایت کے مطابق عوام الناس کو صحت کی بہترین اور معیاری سہولیات بروقت فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے‘ کرنل (ر) سردارہاشم ڈوگر

جمعرات 21 جنوری 2021 12:41

ْپنجاب بھر کے تمام اضلاع میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے‘صوبائی ..
ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) صوبائی وزیر بہبودآبادی پنجاب کرنل (ر) سردارہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے،عوام الناس کے مسائل بروقت حل نہ کرنے والے متعلقہ افسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی،وہ مقامی گورنمنٹ اسلامیہ پوسٹ گریجویٹ کالج کے ہال میں کھلی سے خطاب کر رہے تھے،کھلی کچہر ی میں ڈی پی اوننکانہ اسماعیل الرحمن کھاڑک،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد عثمان خالد،مقامی اسسٹنٹ کمشنرجمیل احمد نت، ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر کاشف مختار،دضلعی محکموں کے افسران،پی پی131کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری طارق سعید گھمن،وزیر اعلیٰ پنجاب شکایات سیل ننکانہ کے ضلعی چیئرمین چوہدری سجاد حیدر رندھاوا،میاں طاہر رفیق،چوہدری شہباز باجوہ سمیت لوگوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی،کھلی کچہری میں صوبائی وزیر بہبود آبادی سردار ہاشم ڈوگر نے عوام کے مسائل سن کر موقع پر حل کرنے کے احکاما ت جاری کئے،عوام الناس نے ریونیو،پولیس،صحت،واپڈا،سوئی گیس ودیگر متعلقہ معاملات موقع پر حل ہونے پر حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا، صوبائی وزیر پاپولیشن ویلفئیر پنجاب کرنل (ر) سردار ہاشم ڈوگر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا، ہسپتال میں مریضوں اور انکے لواحقین کو مہیا کی جانے والی طبی سہولیات کاجائزہ لینے کیلئے ایمرجنسی وارڈ،ڈائلسسز سنٹرسمیت مختلف وارڈز کا دورہ کیا،اس موقعہ پر صوبائی وزیر بہبودآبادی پنجا ب نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں اور انکے لواحقین کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،بزدار حکومت کی ہدایت کے مطابق عوام الناس کو صحت کی بہترین اور معیاری سہولیات بروقت فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے،انہوں نے ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترین علاج، تشخیص کیساتھ مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، صوبائی وزیر برائے بہبودآبادی پنجاب کرنل (ر) محمد ہاشم ڈوگر نے مریضوں اور انکے لواحقین کو مہیا کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہارکیا اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد کی کاوشوں کو سراہا،ایم ایس ڈاکٹر نغمانہ بتول کو سکیورٹی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدائت کی، صوبائی وزیر پاپولیشن ویلفیئرپنجاب کرنل (ر) سردار ہاشم ڈوگر نے پنجاب حکومت کی ہدایت پر مقامی انتظامیہ کی جانب سے قائم کیے گئے سہولت بازارغلہ منڈی میں اشیائے ضروریہ کے سٹالوں کا بھی جائزہ لیا،سہولت بازار کے دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھرمیں قائم کیے گئے سہولت بازاروں میں اشیائے خورونوش کی دستیابی اور فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے جہاں عوام الناس کوسرکاری نرخوں پر آٹا،چینی،سبزیاں،پھل سمیت دیگر اشیائے ضروریہ دستیاب ہیں،اسسٹنٹ کمشنرز سمیت متعلقہ ادارے سہولت بازاروں میں روزانہ کی بنیاد پر چیک اینڈبیلنس کا سلسلہ جاری رکھیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر برائے بہبودآبادی کرنل (ر) محمد ہاشم ڈوگرنے سہولت بازار میں لگائے گئے اشیائے خورونوش کے سٹالوں کا تفصیل سے معائنہ کیا اور انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام سہولت بازاروں میں عوام الناس کو مزید بہترین سہولیات مہیاکی جائیں تاکہ عوام الناس حکومت پنجاب کی جانب سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں، صوبائی وزیر پاپولیشن پنجاب کرنل (ر) سردار ہاشم ڈوگر نے تھانہ سٹی کا بھی دورہ کیا۔