مرحوم استاد سمیع اللہ خان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

جمعرات 21 جنوری 2021 23:25

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) گورنمنٹ مسلم ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 1 راولپنڈی کے مرحوم استاد سمیع اللہ خان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا جس میں صدر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی راجہ طاہر محمود چیئرمین راجہ شاہد مبارک سٹی کے چیئرمین زاہد صابر ستی ای ڈی ای ایجوکیشن بشیر احمد پرنسپل عبد الجلیل سکول سٹاف راولپنڈی سٹی کے اساتذہ کرام اور طلبہ نے شرکت کی پہلے مرحلے میں مسجد میں قرآن خوانی اور دعا کی گئی پھر سکول کے حال میں پروگرام کیا گیا مقررین نے سمیع اللہ خان کو خراج عقیدت پیش کیا ان کی سکول کے خدمات کا بتایا گیا سمیع اللہ کی مغفرت اور بلندی درجات اور اہل خانہ کے صبر کے لیے دعا کی گئی

متعلقہ عنوان :