بھارت کی خطےمیں بدامنی پھیلانےکی ایک اور کوشش بے نقاب ہوگئی

افغان امن عمل کو سبوتاژ کرنے کے مشن میں بھارت کی گریٹ ڈبل گیم کا انکشاف ہو گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 جنوری 2021 10:51

بھارت کی خطےمیں بدامنی پھیلانےکی ایک اور کوشش بے نقاب ہوگئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جنوری 2021ء) : بھارت پاکستان کے خلاف اپنی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا جس کے کئی ثبوت بھی سامنے آ چکے ہیں لیکن بھارت خطے میں بھی بد امنی پھیلانے کی کوششیں بھی کر رہا ہے اس حوالے سے بھی اہم انکشاف سامنے آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق افغان امن عمل کو سبوتاژکرنے کے مشن میں بھارت کی گریٹ ڈبل گیم کا انکشاف ہوا ہے۔

اس حوالے سے خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ کنگزکالج لندن کےاستاد اوی ناش پلوال کی کتاب مائی اینیمیزاینیمی نے بھارت کی گریٹ گیم کا بھانڈا پھوڑ دیا ۔ مذکورہ کتاب کے نتیجے میں افغان امن عمل کوسبوتاژکرنے کے لیے ہندوستان اور داعش کا گٹھ جوڑسامنے آ گیا ہے۔ کابل میں گوردوارے پرحملےکا ماسڑمائنڈ بھی ہندوستانی شہری ہی نکلا۔

(جاری ہے)

اوی ناش پلوال نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا کہ بھارت پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا اوربلوچستان میں عدم استحکام پیداکرنا چاہتا ہے۔ اوی ناش کی کتاب میں''بلوچ اینڈ پشتون کارڈ'' کا پورا باب تحریر کیا گیا ہے جس میں پاکستان مخالف بھارتی سازشوں کو بے نقاب کیا گیا ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق مودی سرکارافغان امن عمل کی کامیابی سےخوف زدہ ہے۔

افغان امن مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوئے تو مودی نے آرٹیکل 370 کو معطل کر دیا۔ واضح رہے کہ بھارت کے جھوٹ باری باری عالمی سطح پر بھی بے نقاب ہو رہے ہیں۔ گذشتہ روز ای یو ڈس انفو لیب نے بھارت کا ایک اور جعلی فورم بے نقاب کر دیا جس کے بعد فورم کے تمام ڈائریکٹرز مستعفی ہو گئے تھے۔ بھارتی گروپ سری واستوا نے پاکستان کے خلاف عالمی رائے بدلنے کی کوششوں کے سلسلے میں جو جعلی ویب سائٹس اور فورمز بنائے ساؤتھ ایشین ڈیمو کریٹک بھی اس کا حصہ تھا۔

فورم 2011ء میں بنا اور ایک عرصے سے پاکستان کو ہدف بنا رہا تھا۔ بھارت کے ان تمام جعلی فورمز کا بھانڈا پھوٹنے پر پاکستان کے خلاف بھارت کی ہرزہ سرائی اور پراپیگنڈہ کرنے کی سازشیں عالمی سطح پر بھی بے نقاب ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ البتہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ بھارت کو کوئی جھوٹ بے نقاب ہوا ہو یا کسی جعلی فورم کا بھانڈا پھوٹا ہو۔ اس سے قبل بھی گذشتہ برس دسمبر میں بھارت کی انڈین کرونیکلزای یو کے نام سے پاکستان مخالف ویب سائٹ، برسلز کے تحقیقاتی ادارے ڈس انفولیب نے بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کیا تھا۔

اس فورم کے ذریعے بھی بھارت کئی برسوں سے غلط مواد پر مشتمل خبریں بنا کر یورپی یونین و اقوام متحدہ کو گمراہ کررہا تھا۔ جبکہ چند روز قبل پلوامہ حملے کے جعلی ہونے سے متعلق انکشاف حال ہی میں بھارتی ٹی وی اینکر ارنب گوسوامی کی لیک ہونے والی چیٹ سے سامنے آیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار کے قریبی صحافی کو پلوامہ حملے اور بالاکوٹ دراندازی کا پہلے سے علم تھا، بالاکوٹ دراندازی سے تین روز قبل بھارتی صحافی نے حملے کے مارے میں بتایا تھا۔