باچا خان ائیرپورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

جمعہ 22 جنوری 2021 13:18

باچا خان ائیرپورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) باچا خان ائیرپورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پشاورمیں باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

(جاری ہے)

مسافرنجی ایئرلائین کی پروازای کے 637 سے دبئی جارہا تھا، سامان سے 3800 گرام آئیس منشیات برآمد کی گئی۔اے ایس ایف کے مطابق گرفتار ملزم پشاور کا رہائشی ہے، ملزم کے ساتھ ائیر پورٹ آئے دو افراد بشمول ایک نجی کورئیر کمپنی اہلکار بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔ مزید تحقیقات کے لیے ملزم کو اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔