سڑکوں پر صفائی کے ساتھ ساتھ پودے، لائٹس لگانے کیلئے کام کررہے ہیں،شہر کے راستوں کو خوبصورت بنایا جائیگا، ڈپٹی کمشنر جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 22 جنوری 2021 17:00

سڑکوں پر صفائی کے ساتھ ساتھ پودے، لائٹس لگانے کیلئے کام کررہے ہیں،شہر ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے سی ایس آر کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی ٹی روڈ پی ٹی سی تا جادہ چوک تک صفائی اور پودے لگانے ، لائٹس لگانے کے لئے کام کر رہے ہیں، شہر کے داخلی راستوں کو بھی خوبصورت بنایا جائے گا، راٹھیاں تا جادہ چوک تک صفائی ستھرائی اور پلانٹ لگانے کی مہم میں بھرپور حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان اور دیگر موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ جی ٹی روڈ پر قائم پیٹرول پمپس بھی اپنے اپنے ایریاز میں صفائی اور پودے لگانے کی مہم میں اپنا قردار ادا کریں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کلین اینڈ گرین جہلم بنانے کی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے عملی اقدامات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :