نیلم ویلی کی تعمیر و ترقی میں سپیکر اسمبلی کا کردار ناقابل فراموش ہے،زبیر عارفی

ویلی کے ہر گائوں میں لنک سڑکیں اور پانی کی فراہمی پر نیلم ویلی کی عوام شاہ غلام قادر کی مشکور ہے،لیگی رہنما

اتوار 24 جنوری 2021 17:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2021ء) مسلم لیگ ن ضلع نیلم کے راہنما زبیر عارفی نے کہا ہے کہ نیلم ویلی کی تعمیر و ترقی میں سپیکر اسمبلی کا کردار ناقابل فراموش ہے ،نیلم ویلی کے ہر گائوں میں لنک سڑکیں اور پانی کی فراہمی پر نیلم ویلی کی عوام شاہ غلام قادر کی مشکور ہے ۔نیلم ویلی کے دونوں حلقوں سے شاہ غلام قادر تاریخی کامیابی حاصل کریں گے ۔

(جاری ہے)

نیلم ویلی کی عوام سپیکر اسمبلی کے ساتھ ہیں ،عوام اپنے ووٹ کا اندراج یقینی بنائیں ،ووٹ امانت ہے ۔نیلم ویلی کے ہر گائوں میں ن لیگ کی منظم تنظیم موجود ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ سپیکر اسمبلی نے میرٹ پر نوجوانوں کو ایڈجسٹ کیا ہے اور کر رہے ہیں ،کارکنان منظم طریقے سے سوشل میڈیا پر شاہ غلام قادر کی انتخابی مہم شروع کریں ۔مفاد پرست عناصر ہر پانچ سال بعد اپنا قبلہ تبدیل کر دیتے ہیں ان کے جانے سے جماعتیں مضبوط ہوتی ہیں ۔