عوام کی بات پارلیمنٹ میں نہیں کر نے دی جائیگی تو کیا احتجاجوں میں جاکر بات کریں ،راجہ پرویز اشرف
چاروں صوبوں کے لوگ وفاقی دارلحکومت میں احتجاج کر رہے ہیں،نوید قمر نے سپیکر سے بات کی شاہ محمود قریشی سے نہیں، سپیکر صاحب حکومت آپ کو گمراہ کر رہی ہے ،آپ ناانصافی نہیں کرنی چاہیے،آپ غیر جانبدار رہیں گے تو سسٹم چلے گا ورنہ کوئی عزت و توقیر نہیں رہیگا،قومی اسمبلی میں اظہار خیال پیپلز پارٹی ،ن لیگ نے پارٹی فنڈنگ کی رسیدیں نہیں دکھائی ،الیکشن کمیشن رسیدیں لے جانے کی بجاے احتجاج شروع کر دیا گیا، مراد سعید
منگل 26 جنوری 2021 19:04
(جاری ہے)
راجا پرویز اشرف نے کہاکہ چاروں صوبوں کے لوگ وفاقی دارلحکومت میں احتجاج کر رہے ہیں،نوید قمر نے سپیکر سے بات کی شاہ محمود قریشی سے نہیں۔
انہوںنے کہاکہ اس پارلیمان کو بنیادی کام پاکستان کے عوام کی جذبات کی ترجمانی ہے، وزیر خارجہ نے آسانی سے فرما دیا ،پرسوں کی بات ہے بجلی کے بلوں میں اضافہ کر دیا گیا، کیا یہاں بات نہیں ہونی چاہیے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں پارلیمان کا ماحول بہتر رہے، اگر ہماری بات نہیں سنیں گے تو کیا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز بند پڑا ہے مریض دربدر ہیں، آپ انکو نکال رہے ہیں، کیا آپ چاہتے ہیں ہم انکے ساتھ کھڑے ہوکر گھیراؤ کریں، خدا کیلئے ہماری بات سنیں۔ انہوںنے کہاکہ اگر آپ غیر جانبدار رہیں گے تو سسٹم چلے گا ورنہ کوئی عزت و توقیر نہیں رہے گی، بلوچستان سندھ اور کے پی کے لوگ یہاں پڑے ہیں وہ دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، کیا کوئی آپکو سمجھانے والا نہیں، آپ یہاں بحث کریں،ہم کسی وزیر سے نہیں سپیکر سے بات کر رہے ہیں، آج مخلوق خدا تنگ ہے لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں آپ کہتے ہیں سب اچھا ہے۔ ڈپٹی اسپیکر نے کہاکہ اگلے روز آپ کی تحریک التوا پر عمل ہوگا۔راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ پاکستان کی عوام کا مسئلہ آج اٹھائیں ،آج مسئلہ اٹھائیں گے بجلی کیوں مہنگی ہو رہی ہے،جناب سپیکر حکومت آپکو گمراہ کر رہی ہے آپ کو ناانصافی نہیں کرنی چاہیے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اگر آپ زبردستی کرنا چاہیں گے تو ہم بھی زبردستی کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ ہم چاہتے ہیں پارلیمنٹ کا تقدس قائم رہے۔وزیر مواصلات مراد سعید نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے پارٹی فنڈنگ کی رسیدیں نہیں دکھائی ،الیکشن کمیشن رسیدیں لے جانے کی بجاے احتجاج شروع کر دیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کو این آر او نہ ملنے پر پی ڈی ایم وجود میں آئی ،دو ممالک نے جے یو آئی ف کو فنڈنگ کی ،کرپشن ، کک بیکس کا پیسہ پارٹی فنڈز میں گیا، اسی لئے اسکا خطرہ ہے ،منی لانڈرنگ کیلئے پارٹی فنڈز کو استعمال کیا گیا ،چھ ہفتے گزر کئے ، احتجاج بھی کر دیا لیکن رسیدیں دکھانا پڑے گی ۔ انہوںنے کہاکہ سابقہ حکومت نے پی آئی اے سمیت 41اداروں کو نجکاری فہرست میں ڈالا تھا ،ہمارا جہاز سابقہ حکومت کے دور میں چوری ہوئے جو جرمنی سے ملا ،گروی رکھنے کی باتیں کرنیوالے سن لیں انہوں نے اب رکھا ہی کیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.