علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے پاکستان بھر کی جیلوں میں مقید افراد کے لئے مفت تعلیمی پالیسی تشکیل دسے رکھی

منگل 26 جنوری 2021 19:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے پاکستان بھر کی جیلوں میں مقید افراد کے لئے مفت تعلیمی پالیسی تشکیل دسے رکھی ہے تاکہ سزا مکمل ہونے کے بعد وہ پرامن اورعزت کی زندگی گزار سکیں اور معاشرے کے لئے مفید شہری بن سکیں اس سلسلے میں یونیورسٹی کے شعبہ داخلہ نے ملک بھر کی جیلوں میں قیدیوں کو سمسٹر بہار 2021کے پہلے مرحلے میں پیش کئے میٹرک ، ایف اے (جنرل ) اور ایف درس نظامی) پروگرام میں مفت تعلیم فراہم کرنے کے لئے داخلہ فارم اور پراسپیکٹس تمام جیلوں کو ارسال کر دیئے ہیں یہ فارم تمام قیدیوں میں مفت تقسیم کئے جائینگے قیدیوںکو ہدایات کی گئی ہے کہ داخلہ فارم کو مکمل کر کے بائیس فروری تک جمع کرائیں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاالقیوم کے مطابق منصوبے کو مزید موثر بنانے کے لئے متعلقہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو ر ابطہ کا مقرر کیا جائے گا اور ان کو مناسب معاوضہ بھی دیا جائے گا