سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کہ ہدایت پر نقص امن کا باعث بننے والے قانون شکن عناصر اور شہر میں کلاشنکوف کلچر کے خاتمے کیلئے کریک ڈاوٴن جاری

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 27 جنوری 2021 17:40

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کہ ہدایت پر نقص امن کا باعث بننے والے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کہ ہدایت پر نقص امن کا باعث بننے والے قانون شکن عناصر اور شہر میں کلاشنکوف کلچر کے خاتمے کیلئے کریک ڈاوٴن جاری ہے۔شہر میں اس حوالے سے جاری مہم کے تسلسل میں لاہور پولیس نے آج دہشتگردی کورٹ ریس کورس کے باہر مشکوک ڈالے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔

گاڑی کیڈرائیور کی مشکوک حرکات و سکنات کے باعث ریس کورس پولیس نیگاڑی کو چیک کیا گیا،تلاشی کے دوران ملزم علی حسنین سے 3 عدد جدیدکلاشنکوفیں اور بھاری مقدار میں زندہ گولیاں برآمد کرلی گئیں۔پولیس نے ملزم علی حسنین کوگرفتارکرکے تھانہ ریس کورس منتقل کر دیا گیاہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بدمعاشوں،قبضہ گروپوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران لاہور پولیس نے رواں ماہ 679 مقدمات درج کرتے ہوئے مجموعی طور پر 729 ملزمان کو گرفتار کیا،ملزمان کے قبضے سے 623 پسٹلز، 135 رائفلیں اور 20 ریوالورز برآمد، 16 جدید آٹومیٹک کلاشنکوف، 80 چھوٹے ہتھار، 05 چاقو اور 259 میگزین برآمد کر لئے گئے۔

سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز اور تصاویر اپلوڈ کرنے والوں کیخلاف بھی کریک ڈاوٴن جاری ہے۔ پولیس نے ہوائی فائرنگ کے واقعات میں رواں ماہ 92 مقدمات درج کرکے اب تک 133ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھاکہ کلاشنکوف کلچر کسی صورت برداشت نہیں،شہرکو امن کا گہوارہ بنایا جائے گا،سی سی پی او لاہور نیشادی بیاہ و دیگر تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کیخلاف بھہ سخت ایکشن لینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ شہریوں میں احساس تحفظ اجاگر کرنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر سرچ اینڈ سویپ آپریشنز اور سنیپ چیکنگ کا عمل بھی جاری ہے۔