سیاسی جماعتیں شہر قائد سے مخلص نہیں ہیں، کراچی کو جان بوجھ کرتباہ کردیاگیا،ملک شکیل قاسمی
جمعرات 28 جنوری 2021 17:02
(جاری ہے)
سیمینار کی صدارت ملک محمدشکیل قاسمی نے کی جبکہ چیئرمین عبدالوحیدیونس، میزبان صاحبزادہ جمیل عباس نورانی، سینئر رہنماحاجی عبدالرحیم نورانی،شیرمحمدنورانی، علامہ محمدحفیظ اللہ ہادیہ، علامہ فدااحمدنعیمی، قاری قاضی محمدادریس قادری،سیاسی رہنمانوید گھانچی، تاجر رہنمامحمدشاہد سوجیلا، صوفی محمدنعیم سروری،محمداکرم نقشبندی، خلیل احمد قادری، عتیق احمدقادری ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
مقررین نے کہاکہ شہری حقوق کمیٹی کراچی کے عوام کا مقدمہ لڑتی رہے گی، حقوق کا نام لے کر ہمیشہ کراچی کو برباد کیاگیا،قوم کو بے وقوف بنانے کا سلسلہ بندکیاجائے،عوام کے حقوق کے لئے عوام کے راستے بندکرنا کون ساطریقہ ہے، جس کو دھرنے دینے ہیں یامظاہرے کرنے ہیں وہ گورنرہائوس یاوزیراعلیٰ ہائوس پر جاکر دیں،عوام کو تنگ نہ کریں۔انہوں نے کہاکہ حکمران کراچی کو اس کا حق دے دیں عوام کے مسائل خودبخود حل ہوجائیں گے۔کراچی کے نوجوانوں کو نوکریاں اور روزگار فراہم کیاجائے،کراچی میں رہنے والے اپنے ووٹ کا اندراج بھی کراچی میں کرائیں۔ انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کراچی کا مقدمہ لڑنے کے لئے میدان عمل میں آناہوگا،نوجوان شخصیت پرستی سے باہر نکل کر آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لئے کرداراداکریں۔مقررین نے اپنے خطاب میں بانی شہری حقوق کمیٹی کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ غلام عباس قادری نے عوام کے لئے وقف کررکھی تھی،عوام کے مسائل کے حل کے لئے شب وروزکوشاں رہے، انہوں نے سیاست کے ساتھ ساتھ صحافت میں بھی نام کمایا،عام انتخابات میں حصہ لیااور ملک میں نظام مصطفی کے لئے کاوشیں سرانجام دیں۔غلام عباس قادری کی خدمات ایک روشن باب کی طرح ہیں جنہیں ہمیشہ یادرکھاجائے گا۔اس موقع پر مہمانان گرامی کو اجرکیں پیش کی گئیں۔سیمینار میں غلام عباس قادری کے دوست احباب اور عزیزواقارب نے بھی شرکت کی۔مزید مقامی خبریں
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.