جناح میونسپل اسٹیڈیم میں جاری پہلاسید شفقت علی شاہ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ، سندھ اسٹار کرکٹ کلب نے ٹورنامنٹ جیت لیا

پیر 1 فروری 2021 23:11

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2021ء) جناح میونسپل اسٹیڈیم میں جاری پہلاسید شفقت علی شاہ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ، سندھ اسٹار کرکٹ کلب نے ٹورنامنٹ جیت لیا ، اختتامی تقریب میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ ، صحت مندانہ معاشرے کے قیام کیلئے کھیلوں کی سرگرمیاں وقت کی اہم ضرورت ہے ، پیر سید محمد اسماعیل شاہ راشدی کا تقریب سے خطاب ، تفصیلات کے مطابق سکھر کے جناح میونسپل اسٹیڈیم میں جاری پہلا سید شفقت علی شاہ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا ، ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سندھ اسٹار اور جسٹس کرکٹ کلب کے مابین ہوا ، ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سندھ اسٹار نے جیت کر پہلی پوزیشن جبکہ جسٹس کرکٹ کلب نے دوئم پوزیشن حاصل کیں ، ختتامی تقریب کے مہمان خاص پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے نائب صدر پیر سید محمد اسماعیل شاہ راشدی تھے جبکہ دیگر مہمان گرامی میں ف لیگ کے صوبائی رہنما سید شفقت علی شاہ ، فقیر عنایت برڑو ،میر اعجاز ٹالپور، سید مرتضی شاہ راشدی ، سید زاھد حسین شاہ راشدی ، الطا ف مہر ، عبدالحق مھر ،آفتاب مھر، طالب حسین برڑو ، محمد یاسین جوٹیجو ، قاسم کاندڑو،سید ارشد شاہ ، صدرالدین سمیجو ، ارباز علی عباسی ، محمد حنیف شیخ ، کوثر پروین ، رضیا عباسی ، ساجدہ شیخ، سمیت کرکٹ آفشیلز آغا جاوید ، شکیل احمد ، ٹورنامنٹ آرگنائیزینگ کمیٹی کے اراکین ، لالہ تنویر احمد میر حسین و دیگر معززین سمیت ف لیگ کے رہنما?ں اور شائقین کرکٹ کی کثیر تعداد موجود تھی ، مہمان گرامی کی جانب سے فاتح ٹیم کو 30ہزار و رنر اپ ٹیم کو 20ہزار روپے نقد و اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے انعامات سے قبل کمیٹی کی جانب سے شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا ، خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ فنگشنل صوبہ سندھ کے نائب صدر پیر سید محمد اسماعیل شاہ راشدی کا کہنا تھا کہ صحت مندانہ معاشرے کے قیام کیلئے کھیلوں کی سرگرمیاں وقت کی اہم ضرورت ہے ف لیگ سندھ میں کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریگی، انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ ہیں لیکن کھیلوں کے میدانوں سے قبضے ختم کرا کے کھیلوںکا انعقاد بے حد ضروری ہے ، کھیلوں کے انعقاد سے نوجوانوں کی صلاحیت اجاگر ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ سندھ میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اگر سندھ کے نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کئے جائیں تو وہ نا صرف سندھ بلکہ وطن عزیز کا بھی نام روشن کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

تقریب میں سنیئر کرکٹر ز اور آرگنائزینگ کمیٹی کی جانب سے مہمان گرامی کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک اور یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔