فیصل راؤ فراڈ شخص ہے، اس کی پہلی بیوی نے مجھ سے کہا کہ اس شخص کی فطرت میں عورت کو اذیت دینا شامل ہے
شادی کے آٹھ ماہ بعد ہم دونوں میں علیحدگی ہوگئی اور طلاق کے اگلے ماہ انہوں نے نادیہ خان سے منگنی کر لی تھی۔ نادیہ خان کے شوہر فیصل راؤ کی دوسری اہلیہ کے الزامات اور انکشافات
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 13 فروری 2021 12:31
(جاری ہے)
فیصل راؤ کی شمع اور مجھ سے ، دونوں سے علیحدگی ہو چکی ہے۔
لبںٰی فاروق نے کہا کہ فیصل راؤ کی آف دی ریکارڈ کتنی شادیاں ہیں اس حوالے سے مجھے کچھ معلوم نہیں ہے۔ لبنیٰ فاروق نے اپنی ویڈیو میں فیصل راؤ کو فراڈ قرار دیا۔ لبنٰی فاروق نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ فیصل راؤ سے شادی سے قبل میں بحرین میں پرائم منسٹر آفس میں بطور ان ہاؤس پراڈکٹ مینجر جاب کرتی تھی اور شادی سے دو دن پہلے فیصل کی پہلی بیوی شمع نے مجھے فیصل کے ساتھ شادی نہ کرنے کے لیے پیغامات بھی بھیجے تھے لیکن میں فیصل کی محبت میں اتنی گرفتار تھی کہ میں نے شمع کی باتوں پر دھیان نہیں دیا اور فیصل راؤ سے شادی کرنے کے لیے میں بحرین میں اپنی اچھی خاصی جاب اور اپنا کیریئر چھوڑ کر شادی کرکے دبئی آگئی۔ انہوں نے کہا کہ میری پہلے شوہر سے علیحدگی ہوئی جس کے تین سال قبل میری فیصل راؤ سے ملاقات ہوئی۔ فیصل راؤ نے مجھے بھی ایسے ہی پروپوز کیا تھا جیسے انہوں نے نادیہ خان کو پروپوز کیا۔ فیصل نے مجھے اپنی والدہ سے بھی ملوایا جس پر میں ان سے بہت متاثر ہوئی۔ انہوں نے ویڈیو میں فیصل راؤ کی پہلی بیوی کا آڈیو پیغام بھی سنوایا، جس میں وہ کہہ رہی ہیں اس شخص کی فطرت میں عورت کو اذیت دینا شامل ہے۔ لبنیٰ نے کہا کہ شادی سے قبل فیصل راؤ مجھ سے محبت کے دعویدار تھے لیکن شادی کے بعد ان کی حقیقت مجھ پر کُھلی۔ دبئی میں فیصل راؤ نے مجھ پر کئی پابندیاں عائد کی تھیں نہ مجھے کسی سے ملنے دیتے تھے اور نہ بات کرنے دیتے تھےمیں بالکل اکیلی ہوکر رہ گئی تھی۔ لبنٰی فاروق نے کہا کہ میں فیصل صاحب سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ انہیں اتنی جلدی محبت کیسے ہو جاتی ہے؟ انہوں نے ویڈیو میں فیصل راؤ کی جانب سے اپنے لیے تحریر کیے جانے والے محبت بھرے پیغامات بھی ویڈیو میں دکھائے۔ شادی کے بعد مجھ پر انکشاف ہو اکہ فیصل صاحب کے ساتھ بہت سارے مسائل تھے وہ خود کو باتھ روم میں بند کرلیتے تھے چھوٹی چھوٹی باتوں پر گھر کی چیزیں توڑدیتے تھے اور جب ان کا غصہ بہت زیادہ ہوجاتا تھا تو خود کو ہی ٹارچر کرنے لگ جاتے تھے۔ یہاں تک کہ وہ یہ بھی کہتے تھے کہ ہم پر کالا جادو کیا جارہا ہے اور یہ کالا جادو ان ہی کی پہلی بیوی کروارہی ہیں۔ فیصل نے مجھ سے بارہا کہا کہ یہ جو میں کر رہا ہوں ، یہ میں نہیں کر رہا ، یہ سب کچھ کالے جادو کی وجہ سے ہو رہا ہے ۔ لبنٰی فاروق نے الزام عائد کیا کہ فیصل راؤ نے مجھے میرا بیٹا اغوا کروانے کی دھمکی بھی دی اور کہا کہ میرا بیٹا اُٹھا لیا جائے گا اور وزیرستان میں پھینکوادیا جائے گا۔ انہوں نے اپنی ویڈیو میں مزید بتایا کہ فیصل ممتاز راؤ کو دبئی میں بطور ایئرفورس پائلٹ ان کی جاب سے نکال دیا گیا تھا اور جاب سے نکالے جانے کا الزام بھی فیصل راؤ نے مجھ پر ہی لگایا تھا۔ حالات اتنے خراب ہوگئے تھے شادی کے آٹھ ماہ بعد ہی ہم دونوں میں علیحدگی ہوگئی اور دلچسپ بات یہ تھی کہ ہماری طلاق کے اگلے ماہ ہی فیصل راؤ نے نادیہ خان کے ساتھ منگنی کرلی۔ لبنیٰ فاروق کا کہنا تھا کہ جس طرح فیصل راؤ خواتین کے ہیرو اور آئیکون بن رہے ہیں وہ دراصل ہیرو نہیں ہیں بلکہ انہوں نے کئی غلطیاں کی ہیں۔ فیصل راؤ نے ہم دو عورتوں کی زندگیاں برباد کی ہیں، ہم سے جھوٹ بولا اور فراڈ کیا ہے ۔ انہوں نے نادیہ خان کے لیے فکر مندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں دعا کرتی ہوں کہ فیصل اب یہ سب کچھ نادیہ خان کے ساتھ نہ کریں۔ لبنٰی فاروق کی یوٹیوب ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: لبنیٰ فاروق کے ان الزامات پر نادیہ خان یا اُن کے شوہر فیصل راؤ کا تاحال کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ۔مزید اہم خبریں
-
اکتوبر 7 برسی: بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر احتساب کا مطالبہ
-
اکتوبر 7 برسی: اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان قیام امن پر زور
-
2023 گزشتہ تین دہائیوں میں خشک ترین سال تھا، ڈبلیو ایم او
-
گورنمنٹ گرلزہائرسیکنڈری اسکول عمربلاک علامہ اقبال ٹاون لاہور میں کریکٹربلڈنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام یکجہتی فلسطین واک کا انعقاد
-
گنڈاپور ساری گیم خود کھیل رہا، اس کی اسٹیبلشمنٹ یا حکومت سے کوئی بات نہیں ہوئی
-
امید کی کرن: غزہ جنگ میں والدین کھونے والے بچوں کا یتیم خانہ
-
آئینی ترامیم کو روکنے کیلئے ہم ہر قیمت پر احتجاج کریں گے
-
حکومت نے علی امین گنڈاپور کو روکنے کیلئے بلندوبانگ دعوے کئے لیکن روک نہیں سکے
-
ہم عمران خان کے ساتھ بھٹو کی تاریخ دہرانے کی اجازت نہیں دیں گے
-
ہم ایک کانفرنس، قراردار پاس کرکے یا اعلامیہ جاری کرکے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا حق ادا نہیں کرسکتے، مولانا فضل الرحمن
-
مزید بارشوں کی پیشن گوئی
-
بلاول بھٹو زرداری کا جمہوریت کیلئے کردار بہت اہم ہی: نثار کھوڑو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.