کل جماعتی حریت کانفرنس کا نظر بندوں کی حالت زار پر اظہار تشویش

بھارت انتقامی کارروائیوں سے نظر بندوں کو حق خود اردیت کے حصول کی جدووجہد ترک کرنے پر ہرگز مجبور نہیں کر سکتا،ترجمان

ہفتہ 13 فروری 2021 13:58

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2021ء) )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی حالت زار پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نظر بندوںکو حق پر مبنی سیاسی نظر یات کی پاداش میں انتقام کا نشانہ بنایا رہا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ محمد یاسین ملک، محمد اشرف صحرائی ، مسرت عالم بٹ ، ڈاکٹرمحمد قاسم فکتو،آسیہ اندرابی ،غلام محمد بٹ، نعیم احمد خان، الطاف احمد شاہ، فاروق احمد ڈار، پیر سیف اللہ ، ایاز اکبر، معراج الدین کلوال ،ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی ، ڈاکٹر شفیع شریتی ، غلام قادر بٹ، شیخ نذیر احمد ، محمد ایو ب میراور دیگرنظر بندوں کو بھارتی جیلوں میں انتہائی غیر انسانی صورتحال کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے نظر بندوں کے عزم وہمت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت انتقامی کارروائیوں کے ذریعے نظر بندوں کو حق خود اردیت کے حصول کی جدووجہد ترک کرنے پر ہرگز مجبور نہیں کر سکتا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے اوربھارت کی جیلوں میں نظر بند کشمیریوںکو سیاسی انتقام کا نشانے بنائے جانے کے مذموم بھارتی اقدام کا نوٹس لے۔