قیام پاکستان میں سردارعبدالرب نشترکی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،طارق حسن

تحریک پاکستان کے رہنما سردار عبدالرب نشتر قائد اعظم محمد علی جناح کے رفیق خاص تھے،صدر مسلم لیگ ق سندھ کا برسی کے موقع پر پیغام

پیر 15 فروری 2021 20:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2021ء) پاکستان مسلم لیگ سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ تحریک پاکستان کے رہنما سردار عبدالرب نشتر قائد اعظم محمد علی جناح کے رفیق خاص تھے ۔قیام پاکستان میں ان کی کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات اظہار انہوں تحریک پاکستان کے رہنما سردار عبدارلرب نشتر کی کی 63 ویں برسی کے موقع پر مسلم لیگ (ق) کے تحت منعقدہ مذاکرے سے کیا مسلم لیگ (ق) سندھ کے جنرل سیکرٹیری کنور ارشد علی خان نے کہا کہ قیام پاکستان کے حصول کیلئے سردار عبدالرب نشتر نے عملی جدوجہد کی اور مسلم لیگ (ق) اکابرین ملت کی زندگی کو شعار بناتے ہوئے ان کے کاز پر عمل پیرا ہے مسلم لیگ (ق) سندھ کے انفارمیشن سیکرٹیری محمد صادق شیخ نے کہا کہ آزادی وطن نعمت ہے اور زندہ قومیں اپنے اکابرین کے کارناموں پر فخر کرتی ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ سردار عبدالرب نشتر اور اکابرین ملت کے نقشں قدم پر چل کر تکمیل پاکستان کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

اس موقع پر نعمت خان خلجی، معیزالحسن، عبدالقیوم خان، فرید قریشی، کمال احمد، امتیاز علی، راؤکاشف، واصل خان، سلطان بھٹی، سہیل صدیقی، سید اخلاق ، ذاکر قریشی، حنیف وارثی، حاجی زاہد، رحیم شاہ، حاجی عبدالستار، اسلم سندھی اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔