اسلام آباد پولیس نے جعلی سگریٹوں کے کاروبار کے خلاف کاروائیوں کا آغاز کر دیا

جعلی سگریٹ فروخت کرنے والے مختلف دکانداروں کیخلاف مقدمات درج ، تفتیش شروع

جمعہ 19 فروری 2021 19:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2021ء) اسلام آباد پولیس نے جعلی سگریٹوں کے کاروبار کے خلاف کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اور جعلی سگریٹ فروخت کرنے والے مختلف دکانداروں کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ گولڑہ شریف کو شکایات ملی تھی کہ کچی آبادی سیکٹر F-12 میں ماشا اللہ جنرل سٹور پر مشہور برانڈز کے جعلی سگریٹ فروخت کیے جا رہیے ہیں۔جس پرتھانہ گولڑہ نے شاہ محمد نامی دکاندار کے خلاف دفعہ 483 اور 420 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ اسی طرح ایک اور شکایت پر دھریک موہری چوک میں دکاندار شفیع اللہ کے خلاف بھی مشہور برانڈز کے جعلی سگریٹ بیچنے کے جرم میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :