مقبوضہ کشمیر :قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی ، مزید تین نوجوان شہید

جمعہ 19 فروری 2021 19:50

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2021ء) مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں مزید تین نوجوان شہید ہو گئے ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے شوپیاں کے علاقے بڈیگام میں تلاشی اور سرچ آپریشن کے دوران اندھا دھند فائرنگ کی جسکے نتیجے میں تین نوجوان شہید ہو گئے ۔ دریں اثنا پلوامہ اور بڈگام میں دوسرے روز بھی انٹرنیٹ سروس معطل رہی جبکہ بھارتی فوجیوں نے دونوں اضلاع کا محاصرہ کر کے تلاشی اور سرچ آپریشن جاری رکھا ۔