پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری میں27فیصد کمی
سرمایہ کاری ایک ارب 57 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے مقابلے ایک کروڑ 14 لاکھ 50 ہزار ڈالر ہوگئی. اسٹیٹ بنک کی رپورٹ
میاں محمد ندیم منگل 23 فروری 2021 13:52
(جاری ہے)
اس کے علاوہ جنوری میں بہاﺅ گزشتہ مالی سال کے اسی ماہ کے 21 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے مقابلے 19 کروڑ 27 لاکھ ڈالر دیکھا گیا جو 12 فیصد کمی کو ظاہر کرتا ہے تاہم 7 ماہ میں کمی بنیادی طور پر چین سے خالص ایف ڈی آئی میں کمی اور ناروے کے لیے خاص اخراج میں اضافہ کی وجہ سے تھی. ممالک کے حساب سے اگر تفصیلات دیکھیں تو چین سے ایف ڈی آئی کا خالص آمد گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے 50 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کے مقابلے 40 کروڑ 28 لاکھ ڈالر تھی تاہم اب تک دیگر ممالک سے آنے والی آمدنی کی فہرست میں چین سے آئی خالص غیرملکی سرمایہ کاری سب سے زیادہ تھی، 7 ماہ کے دوران چین سے 70 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کی آمد ہوئی لیکن اسی عرصے میں 30 کروڑ 44 لاکھ ڈالر کا اخراج ہوا جس سے خالص ایف ڈی آئی 40 کروڑ 28 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی. دیگر ممالک جہاں سے ایف ڈی آئیز 10 کروڑ سے زائد موصول ہوئیں اس میں نیدرلینڈ اور ہانگ کانگ بھی شامل تھا، چونکہ ان دونوں ممالک نے مالی سال 21 کے 7 ماہ میں بالترتیب 12 کروڑ 20 لاکھ ڈالر اور 10 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی رواں مالی سال کے 7 ماہ کے دوران برطانیہ سے (8 کروڑ 38 لاکھ ڈالر)، امریکا سے (7 کروڑ 35 لاکھ ڈالر) اور مالٹا سے (60 کروڑ 60 لاکھ ڈالر) کی ایف ڈی آئی کی آمد بھی نمایاں رہی. تاہم ناروے سے آمدی میں ایک بڑی تبدیلی نے رواں سال ایف ڈی آئی کی مجموعی آمد کو متاثر کیا، ایس بی پی اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ گزشتہ مالی سال کے 7 مال کے دوران ناروے سے آمدنی 28 کروڑ 85 لاکھ ڈالر تھی جبکہ رواں مالی سال کے 7 ماہ میں اسکینڈینیوین ملک سے کسی قسم کی آمدنی کے بجائے 2 کرورڑ 58 لاکھ ڈالر کا خالص اخراج ہوا. اگر شعبہ جات کے حساب سے دیکھیں تو توانائی کے شعبے میں سب زئادہ توانائی کے شعبے پر اس کا اثر دیکھنے میں آیا اور گزشتہ مالی سال کے 37 لاکھ 30 کروڑ ڈالر کے مقابلے 47 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری دیکھی گئی جو 27.6 فیصد کا اضافہ تھا توانائی کے شعبے میں ہی اگر دیکھیں تو سب سے زیادہ کوئلے سے توانائی میں سرمایہ کاری دیکھی گئی اور گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے 23 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے مقابلے آمدنی 27 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہی، اس کے علاوہ ہائیڈرل پاور 11 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اور تھرمل 9 کروڑ 39 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرسکے. مالیاتی کاروبار (بینکوں) نے بھی گزشتہ مالی سال کے مقابلے کچھ حد تک زیادہ ایف ڈی آئی کو اپنی طرف راغب کیا اور اس نے گزشتہ مالی سال کے 17 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کے مقابلے 18 کروڑ 13 لاکھ ڈالر وصول کیے تاہم تیل اور گیس کی تلاش کے شعبے میں ا?مدنی گزشتہ مالی سال کے 18 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کے مقابلے کم ہوکر 13 کروڑ 67 لاکھ ڈالر رہی، یہ شعبہ سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش رہا ہے لیکن اس میں سست ترقی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کو کم کرنے کی عکاسی کرتی ہے. ادھر جہاں ملک بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات سے اضافی سپورٹ حاصل کر رہا ہے تاہم غیرملکی سرمایہ کاری اور برآمدات کو کسی خاص سطح تک بہتر بنانا اب بھی کافی مشکل دکھائی دیتا ہے. رواں مالی سال کے 7 ماہ کے دوران ترسیلات زر 24 فیصد بڑھیں اور ملک نے 16 ارب 50 کروڑ ڈالر کی ترسیلات وصول کیں دوسری جانب مالی شعبے کے ماہرین کہتے ہیں کہ تمام کوششوں اور مراعات کے باوجود برآمدات آہستہ آہستہ بڑھ رہی ہیں جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں ملک کے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے بعد تبدیلی دیکھی جاسکتی ہے. پیرس سے تعلق رکھنے والی ٹاسک فورس ایف اے ٹی ایف کی جانب سے رواں ہفتے کے آخر میں پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے سے متعلق فیصلہ متوقع ہے علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے جنوری 21 کے دوران پورٹ فولیو سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کے 2 کروڑ 15 لاکھ ڈالر کی خالص آمدنی کے مقابلے 23 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کا خالص اخراج دیکھا گیا اس کے علاوہ مجموعی غیرملکی نجی سرمایہ کاری (پورٹ فولیو سرمایہ کاری کو ہٹا کر) 43.2 فیصد تک کم ہوئی اور یہ 90 کروڑ 84 لاکھ ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں ایک ارب 59 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تھی.
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی اے کی مجوزہ کلاس ویلیو ایڈڈ سروسز (سی وی اے ایس) لائسنس ٹیمپلیٹ پر آل پاکستان نیٹ ورک ایسوسی ایشن
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دوبارہ بحال، سماعت 22 اپریل کو ہوگی
-
اڈیالہ جیل پر دہشتگردوں کے حملہ کی اطلاعات ہیں، وزارت داخلہ نے عدالت میں رپورٹ جمع کروادی
-
پاکستانی حکومت کے تحفظات پر ان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کا بیان
-
نوازشریف کہتے ہیں ہمسائے سے لڑائی نہیں کرنی، مریم نواز
-
حزب اللہ کا حملہ: متعدد اسرائیلی فوجی زخمی، چھ کی حالت نازک
-
پاکستانی حکومت کے تحفظات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں، ایکس
-
فلسطین کی مکمل رکنیت کے لیے اقوام متحدہ میں ووٹنگ آج
-
بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی کے لیے آسٹریلوی شہریت
-
تمام متعلقہ وزارتیں و شعبے ان منصوبوں میں گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدوں کے ساتھ بزنس ٹو بزنس منصوبوں پر خصوصی توجہ دیں،وزیر اعظم
-
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،آصف زرداری کے خطاب کے دوران پی ٹی آئی اراکین کا شورشرابہ واحتجاج
-
چیلنجز پر قابو پانا نا ممکن نہیں‘ دانشمندی اور پختگی کی ضرورت ہے، صدر زرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.