ثقافت کے فروغ کے لیے نوجوان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا، اے ڈی سی
منگل فروری 16:02
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس میں ثقافت کے فروغ کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، اسسٹنٹ ڈائریکڑ ایجوکیشن، اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین ، ممبر پرائیوٹ سکول ایسوسی ایشن ، پرنسپل وی ٹی آئی، اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔
انہوں نے شرکا ءاجلاس کو بتایا حکومتی ہدایت کے مطابق ثقافتی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میںڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کو ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے مقابلہ جات کا فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز اور گورنمنٹ ڈگری کالج فار گرلز منڈی بہاوالدین میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے مقابلہ جات کروائے جائیں گے۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ز کو اپنی اپنی تحصیلوں میں نوجوانوں کی رجسٹریشن کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کرنے اور ابلاغ عامہ کے لیے اہم چوکوں شاہراوں پر بینرز اور پینافلیکس لگانے کی بھی ہدایت کی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے بتایا کہ صوبائی حکومت کی ہدایت کے مطابق ضلعی سطح پر مقابلہ جات میں اول آنے والوں کے لیے 10 ہزار روپے دوم آنے والوں کے لیے 7 ہزار روپے جبکہ سوئم آنے والوں کے لیے 5 ہزار روپے انعام مقرر کیا گیا ہے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے شرکائے اجلاس پر زور دیا کے وہ اپنے تمام وسائل اور صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے بہترین نوجوان ٹیلنٹ کا کھوج لگا کر سامنے لائیں اور 24 فروری تک نوجوانوں کی رجسٹریشن کر کے اس سے اگلے تین روز میں ٹرائل مکمل کرکے رپورٹ پیش کریں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
نامورانقلابی شاعر حبیب جالب کی 28ویں برسی12مارچ کومنائی جائیگی
-
سینیٹ انتخابات میں نقب لگانے کی واردات کو جمہوریت کی فتح قراردینا شرمناک ہے‘ہمایوں اخترخان
-
ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹیکس چوری روکنے کیلئے ایف بی آر نے 5 سال بعد معائدے پر دستخط کر دیئے
-
سبی کے علاقے میں بم دھماکے کے نتیجے میں 5مزدور جاںبحق ،2سیکورٹی اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی ہوگئے
-
ڈیمرج ،دیگر مسائل کے حل کیلئے چیمبرز، وزارت بحری امور اور متعلقہ اداروں کے نمائندوں پر مشتمل ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان
-
یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ انتخابات میں جیت کی خوشی میں اپوزیشن چیمبر میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں
-
پی ٹی آئی کے نومنتخب سینیٹرز کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر
-
ریسکیو 1122نارووال کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری
-
ریسکیو1122سیالکوٹ کوماہ فروری میں 1566ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں، انجینئر نوید اقبال
-
سرہند شریف انڈیا میں حضرت مجدد الف ثانیؒ کے سالانہ عرس میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب
-
وزیر ٹرانسپورٹ اور کے ایم سی بتائیں روٹ کی گاڑیاں کہا ںہیں ،سربراہ پاکستان سنی تحریک
-
سپریم کورٹ نے حق مہر میں دیا گیا مکان واپس چھیننے کے معاملے پر نظرثانی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.