
وزیراعظم عمران خان سری لنکا کے 2روزہ دورے پر کولمبو پہنچ گئے
سری لنکن ہم منصب مہیندا راجاپاکسا نے استقبال کیا‘توپوں کی سلامی اور گارڈ آف آنرپیش کیا گیا
میاں محمد ندیم
منگل 23 فروری 2021
16:05

(جاری ہے)
اس کے علاوہ ان کے اعزاز میں توپوں کی سلامی بھی دی گئی جبکہ وزیراعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا قبل ازیں ریڈیو پاکستان کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے کے لیے سری لنکن قیادت سے بات چیت کریں گے. اس دورے کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد ہے جس میں کابینہ کے اراکین اور دیگر سینئر حکام شامل ہیں دورہ میں وزیراعظم عمران خان سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجاپاکسا اور اپنے ہم منصب سے اہم علاقائی اور عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے. اس کے علاوہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، صحت، تعلیم، زراعت، سائنس اور ٹیکنالوجی سمیت دفاع اور ثقافتی سیاحت کے شعبوں میں اعلیٰ سطح مذاکرات کی قیادت کریں گے وزیراعظم دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے مقصد سے متعلق ایک مشترکہ ”تجارت اور سرمایہ کاری کانفرنس“ میں شرکت بھی کریں گے، مزید یہ کہ دورے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے مختلف معاہدوں پر دستخط بھی ہوں گے. قبل ازیں دفتر خارجہ نے بتایادورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی رابطوں کو مزید بڑھانے کے لیے سری لنکا- پاکستان دوستی ایسوسی ایشن کا اعلان کیا جائے گا تاہم بیان میں سری لنکن پارلیمنٹ سے تقریر کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا تھا سری لنکن حکومت نے مذکورہ ایونٹ کو منسوخ کرتے ہوئے باضابطہ طور پر کہا تھا کہ کووڈ 19 کی وبا کی وجا سے ایسا کیا گیا. تاہم سفارتی ذرائع اور سری لنکن ذرائع ابلاغ ا کہنا تھا کہ یہ ان تحفظات پر کیا گیا کہ عمران خان مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق بول سکتے ہیں جو نئی دہلی کے ساتھ کولومبو کے پہلے سے کشیدہ تعلقات کو مزید نقصان پہنچا سکتا ہے. ایک اور قیاس آرائی یہ ہے کہ سری لنکن حکومت کو یہ فکر ہے کہ عمران خان اپنی تقریر میں سری لنکن مسلمانوں کی حالت زار کا حوالہ دے سکتے ہیں جو بدھ مت کے اکثریتی ملک میں بدسکولیوں اور امتیاری رویوں کا سامنا کر رہے ہیں علاوہ ازیں دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا تھا کہ کووڈ 19 سے متعلق صحت اور حفاظتی پروٹوکولزکے مطابق دورے کی چیزوں کو طے کیا جائے گا.
مزید اہم خبریں
-
پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں بڑا اضافہ
-
بجٹ میں آئی ایم ایف کا دیا ہوا اسٹرکچر کمپرومائز نہیں کیا جاسکتا
-
چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کے حکومتی فیصلے پر سوالات اٹھ گئے
-
لیفٹیننٹ جنرل ر عبدالقادر بلوچ پیپلزپارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوگئے
-
بانی پی ٹی آئی کے بیٹے پاکستان آکر حالات خراب کرنے کی بات بھول جائیں
-
"جب پٹرول، ڈیزل، بجلی، آٹا، سبزیاں مہنگی ہوں تو سمجھ جاو وزیر اعظم چور ہے"
-
حکومت ایک منصوبے کے تحت پی ٹی آئی میں پھوٹ ڈلوانا چاہتی ہے جس سے ہوشیار رہا جائے
-
پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر میڈیا کی خاموشی بھی ایک سوالیہ نشان ہے
-
وزیراعلی خیبرپختونخوا کی ٹریفک پولیس کو محنت کشوں کے چالان کم اور وارننگ زیادہ دینے کی ہدایت
-
حکومت کا ایکس مل کے بعد چینی کی ریٹیل قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ
-
ملک میں 24 قیراط سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی ہوگئی
-
غزہ: خوراک کی اسرائیلی تقسیم یا فلسطینیوں کے لیے موت کا پھندا؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.