سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا پر ایم پی اے کی دکان اور تھانے پر حملے کے کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا گیا

ہفتہ 27 فروری 2021 19:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2021ء) سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا پر ایم پی اے کی دکان اور تھانے پر حملے کے کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت کے دوران گواہوں نے بیان قلمبند کرائے اور وکلا کی جانب سے جرح کی گئی۔ عدالت نے 6مارچ تک سماعت ملتوی کردی۔ آئندہ سماعت پر دو کیسز میں فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان پر بدین میں دہشت گری،جلا گھیرا اور دیگر الزامات ہیں۔ ملزمان کے خلاف بدین کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔