Live Updates

پی ڈی ایم اسلام آباد میں اس قسم کا ماحول بنانے جارہی ہے کہ عمران خان اسمبلیاں تحلیل کردیں

وزیر اعظم عمران خان کے بارے میں قومی اسمبلی ، سینیٹ اور اسلام آباد کی سڑکوں پر ایسی گفتگو کی جائے گی کہ جس سے وہ اسمبلیاں توڑنے پر مجبور ہوجائیں ، سینئر تجزیہ کار کا دعویٰ

Sajid Ali ساجد علی اتوار 28 فروری 2021 22:36

پی ڈی ایم اسلام آباد میں اس قسم کا ماحول بنانے جارہی ہے کہ عمران خان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 فروری2021ء) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اس لیے کہا کہ لانگ مارچ کی ضرورت نہیں پڑے گی کیوں کہ پی ڈی ایم نے ایک بیک اپ پلان تیار کیا ہوا ہے ، ان خیالات کا اظہار سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر حفیظ شیخ سینیٹ الیکشن جیتے تو اس صورت میں لانگ مارچ کیا جائے گا جب کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کی صورت میں اس کو حکومت کے خلاف عدم اعتماد سمجھا جائے گا اور اس صورت میں وزیر اعظم عمران خان سے بھرپور مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ اعتماد کا ووٹ لیں۔

ڈاکٹر شاہد مسعود کے مطابق اپوزیشن جماعتیوں کا تحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ایک ایسی صورتحال پیدا کرنا چاہتا ہے کہ جس میں وزیر اعظم عمران خان کے بارے میں قومی اسمبلی ، سینیٹ اور اسلام آباد کی سڑکوں پر ایسا ماحول بنانے جارہے ہیں کہ جن کے نتیجے میں عمران خان اسمبلیاں تحلیل کردیں۔

(جاری ہے)

اپوزیشن کے لائحہ عمل کے جواب میں وزیر اعظم عمران خان نے بھی سینیٹ الیکشن جیتنے کی حکمت عملی بنالی ، پی ٹی آئی اور اتحادی اراکین پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کے لیے اہم فیصلہ کرلیا ، سینیٹ الیکشن کی وجہ سے ہفتہ وار کابینہ اجلاس بھی موخر ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات میں کامیابی کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے بھی لائحہ عمل ترتیب دے دیا ، اس حوالے سے انہوں نے ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتوں کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم ناصرف پاکستان تحریک انصاف بلکہ اتحادی جماعتوں کے ارکان اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے ، ملاقاتوں کا یہ سلسلہ آئندہ 2 روز تک پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری رہے گا ، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ارکان قومی اسمبلی سے سینیٹ انتخابات سے قبل ملاقاتیں قومی اسمبلی چیمبر میں کریں گے ، جن میں ارکان اسمبلی کے مسائل سنے جائیں گے اور ان کے خدشات بھی دور کریں گے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات