خیبرپختونخوامیں سینٹ کی 12 نشستوں پر انتخابات کی تیاریاں مکمل

خیبرپختونخوااسمبلی کو سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ سٹیشن ڈکلیئرکردیاگیا خیبرپختونخواسے سینٹ کی 7جنرل،2 ٹیکنو کریٹ،2 خواتین اور ایک اقلیتی نشست کیلئے چنائوہوگا،صوبائی اسمبلی کے 145 اراکین سینٹ امیدواروں کا انتخاب کرینگے

منگل 2 مارچ 2021 20:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2021ء) خیبرپختونخوامیں سینٹ کی 12 نشستوں پر انتخابات کی تیاریاں مکمل ،خیبرپختونخوااسمبلی کو سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ سٹیشن ڈکلیئرکردیاگیا، سینٹ انتخابات کیلئے اسمبلی ہال کو پولنگ سٹیشن میں تبدیل کردیاگیاہے۔حکمران جماعت پی ٹی ائی اور اپوزیشن اتحادی جماعتیں اپنے حجم سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے کے لئے سرگرم ہوگئیں۔

خیبرپختونخواسے سینٹ کی 7جنرل،2 ٹیکنو کریٹ،2 خواتین اور ایک اقلیتی نشست کے لئے چناوہوگا ۔صوبائی اسمبلی کے 145 اراکین سینٹ امیدواروں کا انتخاب کریں گے۔حکومتی اتحاد میں 94 پی ٹی ائی اراکین اور بلوچستان عوامی پارٹی کے 4 اراکین کے ساتھ بڑا حجم رکھتاہے۔ اپوزیشن میں جے یو ائی اراکین کی تعداد 15،اے این پی 12،مسلم لیگ ن 7،پیپلزپارٹی ایم پی ایزکی تعداد6 ہے ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے 3 اور3 آزاد اراکین اہم کردار ادا کریں گے ۔حجم کیلحاظ سے پی ٹی ائی 5 جنرل،2 ٹیکنو کریٹس،2 خواتین اور 1 اقلیت کی نشست حاصل کرنے کی پوزیشن میں ہے ۔اپوزیشن اتحاد 2 جنرل نشستیں جیت سکتی ہیں تاہم حکمران جماعت پی ٹی ائی چھٹی جنرل نشست بھی اڑانے کے لئے سرگرم ہے ۔ٹیکنو کریٹ اورخاتون نششت پرحکومت اور اپوزیشن کامقابلہ متوقع ہے ۔مسلم لیگ ن کی طرف سے تیسری جنرل نشست کے لئے عباس آفریدی کی نامزدگی نے اپوزیشن کو امتحان میں ڈال دیا ۔