تھانہ سٹی حافظ آباد پولیس کی کارروائی ، جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر PSL میچ پر جواء لگانے والے 3 جواری گرفتار

جمعرات 4 مارچ 2021 20:56

تھانہ سٹی حافظ آباد پولیس کی کارروائی ، جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر ..
حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) تھانہ سٹی حافظ آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر PSL میچ پر جواء لگانے والے 3 جواری گرفتارکرلئے، جوئے پر لگی رقم برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی حافظ آباد پولیس نے بجلی محلہ میں جوئے کے اڈے پر کاروائی کرتے ہوئے پی ایس ایل میچ پر جواء لگانے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں جواد، اصغر اور غلام عباس شامل ہیں۔تھانہ سٹی حافظ آباد پولیس نے دائو پر لگی رقم 26200 روپے ، موبائل فون اور دیگر سامان قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔