پاکستان میں کوویڈ- 19 کے انفیکشن اور ہسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہو رہا ہے، معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان

ہفتہ 6 مارچ 2021 13:10

پاکستان میں کوویڈ- 19 کے انفیکشن اور ہسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں ..
 اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2021ء) وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوویڈ- 19 کے انفیکشن اور ہسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

پچھلے 2 مہینوں میں پائی جانے والی کمی واضح طور پر پلٹ رہی ہے کیونکہ ایک ہفتے کے اندر مثبت کیسز کی تعداد 3.31 فیصد سے بڑھ کر 4.16 فیصد ہوگئی ہے۔ ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ وبائی بیماری ختم نہیں ہوا ہے۔یہ بات انھوں نے  اپنے ٹویٹ میں کہی۔

متعلقہ عنوان :